بین الاقوامیکالم و مضامین

امریکہ میں سگریٹ نوشی کے نقصان کو کم کرنے کےلئے صدارتی حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں ہر سال سگریٹ نوشی سے تقریباً پونے پانچ لاکھ افراد مر جاتے ہیں ، رپورٹ

واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز ) امریکہ میں سگریٹ نوشوں کی حوصلہ شکنی اور امریکی شہریوں کی سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کروانے کے لئے مسلسل اقدام ہوتے رہتے ہیں ۔ امریکی حکومت کی جانب سے اب ایک اور قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے ایک صدارتی حکمنامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو حکم جاری کیا جائے گا کہ وہ سگریٹ میں نکوٹین کی مقدار کی سطح کو کم سے کم کریں ۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہر سال سگریٹ نوشی سے تقریباً پونے پانچ لاکھ افراد مر جاتے ہیں ۔

#Smoking #UrduNewsUSA #WhiteHouse

 

Related Articles

Back to top button