پاکستانخبریں

شجاعت حسین کی ق لیگ کی صدارت خطرے میں

مسلم لیگ (ق ۔پرویز الٰہی ) گروپ کی جانب سے ق لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیونٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے ہوںگے

لاہور (احسن شیخ سے ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا پارٹی قیادت کا مستقبل کیا ہوگا؟اس بارے میں اہم سیاسی فیصلے آئندہ چند دنوں میں متوقع ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیونٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی گروپ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے ۔
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے پارٹی فیصلے کی توثیق و تائید کی جائے گی ۔ سیاسی تجزئیہ نگاروں کے مطابق دیکھنا یہ بھی ہوگا کہ ق لیگ کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کی صدارت کے بارے میں بھی کوئی اہم فیصلہ ہوتا ہے یا نہیں یعنی کہ انہیں پارٹی صدارت پر برقرار رکھنے دیا جائیگا یا ہٹا دیا جائیگا
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو لکھے گئے خط کی وجہ سے چوہدری پرویزا لٰہی پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے الیکشن میںوزیر اعلیٰ منتخب نہیں ہو سکے تھے ۔ یہ افواہیں بھی ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے کہ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی پارٹی پالیسی کی مخالفت میں کردار ادا کرنے والے ارکانپنجاب اسمبلی کو نا اہل قرار دے دیا جائے

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔امریکہ میں گجراتیوں کی اکثریت پرویز الٰہی کی حامی

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA

Related Articles

Back to top button