پاکستان

نیوجرسی میں دو پاکستانی سٹیٹ اسمبلی میں پہنچ گئے

شمع حیدر ، اسمبلی ڈسٹرکٹ 37سے دوسری بار اسمبلی وومین منتخب ہو گئی ہیں دوسری جانب نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 40سے پاکستانی نژاد امریکن ال برلاس ، سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہو گئے

نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ سے پاکستانی امریکن اور سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی امریکہ میں میزبان شمع حیدر ، اسمبلی ڈسٹرکٹ 37سے دوسری بار اسمبلی وومین منتخب ہو گئی ہیں

دوسری جانب نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 40سے بھی ایک اور پاکستانی نژاد امریکن ال برلاس ، سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہو گئے ہیں، کمیونٹی کیشمع حیدر اور ال برلاس کو ان کی کامیابی پر مبارکباد

نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیوجرسی میں منگل ، سات نومبر کو ہونیوالے ریاستی الیکشن میں دو پاکستانی نژاد امریکی نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ سے پاکستانی امریکن اور سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی امریکہ میں میزبان شمع حیدر ، اسمبلی ڈسٹرکٹ 37سے دوسری بار اسمبلی وومین منتخب ہو گئی ہیں اور انہوں نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

دوسری جانب نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 40سے بھی ایک اور پاکستانی نژاد امریکن ال برلاس ، سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہو گئے ہیں۔

شمع حیدر نے دوسری ٹرم کے لئے الیکشن میں اپنے اسمبلی ڈسٹرکٹ 37سے 15,498ووٹ حاصل کرکے اپنی ریپبلکن حریف کیتھرائن لی بو وکس کو شکست دیتے ہوئے دووسری ٹرم کی کامیابی اپنے نام کر لی ۔

دوسری جانب نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 40سے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑنے والے بیالیس سالہ پاکستانی امریکن افضل برلاس ( المعروف ال برلاس )  نے 23,875ووٹ حاصل کرنے اپنے ڈیموکریٹک حریف جیو وانا آئری زرے کو شکست دے دی اورنیوجرسی سے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن سٹیٹ اسمبلی مین بننے میں کامیاب ہو گئے ۔

واضح رہے کہ نیوجرسی سٹیٹ سے منتخب ہونیوالی پہلے پاکستانی و ساؤتھ ایشین نژاداسمبلی وومین صدف جعفر نے اس بار الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور الیکشن سے پہلے ہی وہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہو گئی تھیں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نے شمع حیدر اور ال برلاس کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔

Urdu News New Jersey, Shama Haider, Al Barlas

Related Articles

Back to top button