یوم آزادی پاکستان پر ویلی سٹریم ، لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی پرچم کشائی ہو گی
Pakistani Flag Raising to Be Held in Valley Stream, Long Island on Pakistan Independence Day
ناسا کاؤنٹی ، نیویارک کے علاقے ویلی سٹریم کہ جہاں پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے، میں اس سال بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی اور جشن آزادی پاکستان کی خصوصی تقریب ہو گی ۔ ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور چئیرمین ایشین امریکن ایڈوائزی کونسل چوہدری اکرم کے مطابق ویلی سٹریم ویلیج ہال کے سبزہ زار میںپاکستانی پرچم کی 14اگست کو پرچم کشائی ہو گی ۔ پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب ہو گی جس میں ویلی سٹریم ویلج کے مئیر سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان شریک ہونگے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم تنظیموں کے تعاون سے منعقد ہونیوالی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔چوہدری اکرم ، عون نقوی ، محسن شاہ ، مجیب لودھی ، عرفان علی،شہر یار علی ، ڈاکٹر حمزہ ، ڈاکٹر اعجاز احمد، عادل رحمان ، طاہرہ دین، ارشد خان اور رضا دستگیر سمیت کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ آئیے 14اگست کو ویلی سٹریم، نیویارک میں جشن آذادی پاکستان جوش و خروش منائیں ۔
Pakistani Flag Raising to Be Held in Valley Stream, Long Island on Pakistan Independence Day



