پاکستاناوورسیز پاکستانیز

احسن چغتائی نیویارک سٹی کے مئیر کے سپیشل ایڈائزر مقرر

احسن چغتائی نے منگل کی صبح مئیر ایرک ایڈمز سے ان سے سٹی ہال میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں مئیر نے ان کی تقرری کا فیصلہ کیا

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت احسن چغتائی نیویارک سٹی کے مئیر کے سینئر ایڈوائزر مقرر ہو گئے ہیں۔احسن چغتائی نے منگل کی صبح مئیر ایرک ایڈمز سے ان سے سٹی ہال میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں مئیر نے ان کی تقرری کا فیصلہ کیا۔احسن چغتائی پہلے پاکستانی و مسلم امریکن ہیں کہ جو مئیر آفس میں سینئر ایڈوائزر جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔
احسن چغتائی نے اپنی تقرری کے فوری بعد اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ انہیں مئیر آفس کی جانب سے آئی ڈی جاری کر دی گئی ہے ۔ وہ سٹی ہال میں موجود دفتر میں بیٹھا کریں گے۔
احسن چغتائی کا شمار مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا مئیر ایڈمز سے گذشتہ بیس سالوں سے قریبی اور دیرینہ تعلق ہے۔ان کا ایرک ایڈمز سے ساتھ اس وقت سے رہا کہ جب ایرک ایڈمز نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ چھوڑ کر میدان سیاست میں قدم رکھا اور سٹیٹ سینیٹر منتخب ہوئے ۔ سٹیٹ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد ایرک ایڈمز بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ منتخب ہوئے اور آٹھ سال تک اس عہدے پر فائز رہے تاہم انہوں نے اپنی دوسری ٹرم سے پہلے ہی مئیر نیویارک کے عہدے کو اپنا ہدف بنالیا تھا اور سال 2021میں ہونیوالے الیکشن میں کامیاب ہوکر نیویارک کی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام مئیر بننے میں کامیاب ہو گئے ۔
احسن چغتائی نے مئیر ایڈمز کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔احسن چغتائی کی تقرری کی اطلاع ملنے پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بڑی تعداد میں ان کے دوست احباب اور کمیونٹ ی قائدین اور ارکان ان کے دفتر جمع ہو گئے ، انہیں ان کی تقرری کی مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button