اوورسیز پاکستانیزخبریں

سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور مسلم لیگ (ق) میں شامل

Former Governor Punjab Chaudhry Sarwar joins Muslim League (Q)

چوہدری شجاعت حسین ایک مدبر اور وضع دار سیاستدان ہیں ۔ پاکستان کو مفاد پرستی نہیں بلکہ قومی مفاد میں سیاست کی ضرورت ہے،چوہدری سرور

لاہور (احسن ظہیر سے ) پاکستان مسلم لیگ (ق) و سابق نگران وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین جن کا ان کے (چچا زاد ) بھائی چوہدری پرویز الٰہی سمیت ارکان پنجاب اسمبلی بھی ساتھ چھوڑ گئے ، کے مشکل وقت میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ساتھ دے دیا ہے ۔ چوہدری سرور نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین سمیت ان کے ساتھیوںکی جانب سے چوہدری سرور کو پارٹی میں خو ش آمدید کہا گیا ہے ۔

چوہدری سرورجنہوں نے برطانوی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا اور برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا، کی جانب سے گذشتہ دس سے زائد سالوں سے پاکستانی سیاست میں متحرک کردار ادا کیا جا رہا ہے ۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں نواز شریف کے دور میںپہلی بار گورنر پنجاب بنائے گئے ۔ پارٹی سے اختلاف کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی کے دور میں بھی انہیں دوسری با ر گورنر پنجاب بنایا گیاتاہم عمران خان کے آخری دور میں اختلافات کی بنیاد پر انہوں نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ چوہدری سرور ، پی ٹی آئی کے ناراض قائدین جہانگیر ترین سمیت دیگر کے ساتھ مل کر کوئی نئی پارٹی بنائیں گے تاہم انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کرکے سیاسی حلقوں کو سرپرائز دیا۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ایک مدبر اور وضع دار سیاستدان ہیں ۔ پاکستان کو ان جیسے دور اندیشن ، معاملہ فہم قائدین کی ضرورت ہے ۔ اس وقت ملک کو مفاد پرستی نہیں بلکہ قومی مفاد میں سیاست کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

Back to top button