اوورسیز پاکستانیز

سلمان ظفر کا پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کو سیاسی رنگ دینے پر شدید احتجاج

نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ اس سال پاکستان ڈے پریڈ کو سیاسی رنگ میں رنگنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے

نیویارک (پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سلمان ظفر نے کہا ہے کہ نیویارک میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک فلیگ شپ ایونٹ یعنی کہ پاکستان ڈے پریڈ ، پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی یکجہتی اور اتحاد کی علامت ہوتی ہے لیکن نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ اس سال پاکستان ڈے پریڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈے پریڈ میں شامل فلوٹس کو پاکستان کی تاریخ ، ثقافت اور اقدار کی عکاسی کرنی چاہئیے تاکہ امریکہ میں امریکی عوام میں پاکستان کی تاریخ ، ورثے اور ثقافت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہو سکے ۔ اس کے برعکس ، اگر پریڈ میں پاکستان کی متنازعہ ترین سیاسی شخصیات اور جماعت کی عکاسی کی جائے گی تو اس سے پاکستان ڈے پریڈ کا مقصد فوت ہا جائے گا۔

سلمان ظفر نے کہا کہ اگر پاکستان ڈے پریڈ کے نام پر کسی ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ایجنڈے کی نیویارک سٹی میں عکاسی کرنی ہے ، تو پاکستانی امریکن کمیونٹی کے وہ محب وطن ارکان جو کہ قومی اور ملی جذبے کے ساتھ ، سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھا م کر پریڈ میں شامل ہوتے ہیں، وہ آئندہ سال پریڈ کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے ۔ہم کسی سیاسی جماعت کی پریڈ میںشامل نہیں ہو سکتے ۔ ہمیں اگر کسی سیاسی جماعت کی پریڈ میں ہی شامل ہونا ہے تو ہماری اپنی سیاسی وابستگی جس جماعت سے ہے، ہمیں وہ زیادہ مقدم ہے ۔

Related Articles

Back to top button