پاکستان

نیویارک میں ایک اور پاکستانی اشرف جہانگیر کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی

کیپٹن اشرف جہانگیر کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکورٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور نیویارک کے 43rdپولیس سٹیٹشن کے ڈیٹیکٹو سکواڈ کے کمانڈنگ آفیسر کے فرائض بھی انجام دئیے

نیویارک:نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن اشرف جہانگیر، کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔یوں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے پولیس کیپٹن کی تعداد سات ہو گئی ہے ۔پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سب سے پہلے کیپٹن کے عہدے پر ترقی پانے کا اعزاز کیپٹن وحید اختر نے حاصل کیا جن کے بعد کیپٹن عدیل رانا، کیپٹن مصباح نور، کیپٹن اویس خانزادہ ، کیپٹن یاسر سلیم، کیپٹن آصف اقبال اور اب اشرف جہانگیر اس عہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

کیپٹن اشرف جہانگیر کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکورٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور نیویارک کے 43rdپولیس سٹیٹشن کے ڈیٹیکٹو سکواڈ کے کمانڈنگ آفیسر کے فرائض بھی انجام دئیے ۔وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ” پاکستانی امریکن پولیس لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کے پریذیڈنٹ بھی ہیں ۔
چالیس سالہ اشرف جہانگیر 20سال کی عمر میں سرگودھا (پاکستان) سے جولائی 2000میںامریکہ آئے ، چھ سال کے بعد انہوںنے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا اور 20سال کی مسلسل محنت کے بعد کیپٹن کے عہدے پر فائز ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
اشرف جہانگیر کو ان کے ساتھی پولیس آفیسرز اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ترقی پر مبارکبا د دی ہے۔

Captain Muhammad Jehangir Ashraf was born in Sargodha, Pakistan and migrated to the United States of America in July of 2000 at the age of 20. After graduating with a bachelor’s degree from the Lehman College, (CUNY), he joined the NYPD in July of 2006. After graduating from the police academy, he was first assigned to the 43rd Precinct which encompasses parts of the Soundview, Castle Hill, and Park Chester sections of the Bronx.  He worked in various assignments in this precinct ranging from Street Narcotics enforcement, Anti-crime and ultimately in the Detective Squad of the 43rd Precinct before being promoted to Sergeant.

He was promoted to Sergeant in the spring of 2012, Lieutenant in February of 2017 and Captain in March of 2021. Captain Ashraf has worked in the 43rd Precinct, 52nd Precinct, Internal Affairs Bureau, 45 Detective Squad, 47 Detective Squad, 23rd precinct, Bronx Narcotics and finally as a squad commander of the 43rd Precinct Detective Squad before being elevated to the rank of Captain.

Captain Ashraf is a fourteen years veteran of the NYPD and holds a masters degree in Homeland Security from the Naval Postgraduate School.

Related Articles

Back to top button