پاکستانبین الاقوامی

ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکہ کے 600صحافیوں، ملازمین کو برطرف کر دیا، بلڈنگ برائے فروخت

Trump Admin Fires 600 VOA Journalists, Puts DC Headquarters Up for Sale Amid Ongoing Cuts to Federal Media Network

وائس آف امریکہ کے ایسے صحافی جو کہ کنٹریکٹ پر تھے ، کو دو ماہ قبل بذریعہ ای میل مطلع کیا گیا تھا کہ انہیں انتظامی رخصت پر بھیجا جا رہا ہے اور اب انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں برطرف کر دیا گیا ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اخراجات کی کمی کی مد میں کئے جانیوالے اقدامات و پالیسی کے تحت وائس آف امریکہ کے چھ سے صحافیوں اور کنٹریکٹرز کو برطرف کر دیا گیا ہے اور واشنگٹن ڈی سی میں واقع ادارے کی بلڈنگ کو فروخت کے لئے لگا دیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے فارغ کئے جانیوالے چھ سو ملازمین ، ادارے کے کل ملازمین کی تعداد کا ایک تہائی حصہ ہے ۔ ان ملازمین میں بیشتر صحافی ہیں ۔ وائس آف امریکہ جو کہ امریکہ کی فیڈرل فنڈنگ سے چلنے والا ادارہ ہے، سے فارغ ہونے والے صحافیوں اور ملازمین میں پاکستانی صحافی اور ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں بے روز گار ہونے کے بعد اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وائس آف امریکہ میں کنٹریکٹ پر ایسے صحافی اور ملازمین بھی کام کرتے تھے کہ جو بیرون ممالک سے واشنگٹن ڈی سی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ایسے صحافیوں جن کے پاس امریکہ میں قیام کا لیگل سٹیٹس ، وائس آف امریکہ کی جاب کی وجہ سے تھا، جاب سے فارغ ہونے کے بعد اپنا میگریشن سٹیٹس سے بھی محروم ہونے جا رہے ہیں ۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ جون کے آخر تک ملک (امریکہ ) چھوڑ جائیں ۔
صدر ٹرمپ اپنے دور صدارت میں وائس آف امریکہ کے ناقد رہے ہیں ۔ پہلے دور میں وہ اس ادارے کی بندش کے سلسلے میں اقدام نہیں اٹھا سکے تاہم دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے جن اہم وفاقی اداروں کو ختم یا ڈاو¿ن سائز کیا، ان میں وائس آف امریکہ بھی شامل ہے ۔
وائس آف امریکہ میں کام کرنے والے صحافیوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ ادارے کے ایسے صحافی جو کہ کنٹریکٹ پر تھے ، کو دو ماہ قبل بذریعہ ای میل مطلع کیا گیا تھا کہ انہیں انتظامی رخصت پر بھیجا جا رہا ہے اور اب انہیں یہ اطلاع موصول ہو رہی ہیں کہ انہیں برطرف کر دیا گیا ہے۔

Trump Admin Fires 600 VOA Journalists, Puts DC Headquarters Up for Sale Amid Ongoing Cuts to Federal Media Network

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button