پاکستانامیگریشن نیوز

امریکہ سے 20لاکھ ڈیپورٹ ، سیلف ڈیپورٹ

Trump Administration Deports 2 Million Illegal Immigrants in Just 250 Days, Says DHS Report

صدر ٹرمپ کے 250 دن، 20 لاکھ غیر قانونی امیگرنٹس امریکہ چھوڑ گئے
تقریباً16 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑا، جب کہ 4 لاکھ سے زائد کو باقاعدہ طور پر ڈی پورٹ کیا گیا، ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی


نیویارک (محسن ظہیر سے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورِ صدارت کے ابتدائی 250 دنوں میں 20 لاکھ غیر قانونی امیگرنٹس امریکہ سے نکل چکے ہیں، جن میں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑا، جب کہ 4 لاکھ سے زائد کو باقاعدہ طور پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی (ڈی ایچ ایس) نے جاری کیے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں اور سیکریٹری نوئم کی قیادت کے تحت، امریکہ میں غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کی کارروائیاں تیز تر ہو چکی ہیں۔ ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشا مکلافلن کے مطابق،”اعداد و شمار خود بول رہے ہیں ، صرف 250 دنوں میں 20 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کا انخلاءاس بات کا ثبوت ہے کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں مو¿ثر ثابت ہو رہی ہیں اور امریکی کمیونٹیز کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔“
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چار ماہ سے امریکی بارڈر پٹرول (سی بی پی) نے کسی بھی غیر قانونی فرد کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ڈی ایچ ایس کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں نے نہ صرف موجودہ غیر قانونی تارکین کو متاثر کیا ہے، بلکہ نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کی ہے۔اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں کے باعث وسطی امریکہ سے امریکہ کی طرف غیر قانونی مائیگریشن میں 97 فیصد کمی دیکھی گئی۔
اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 49 فیصد افراد نے یہ سوچ کر امریکہ کا سفر ترک کیا کہ اب داخلہ تقریباً ناممکن ہے، جب کہ 46 فیصد نے گرفتاری اور ملک بدری کے خوف سے اپنا سفر ادھورا چھوڑ دیا۔صدر ٹرمپ کے ”ون بِگ بیوٹی فل بل“ (ون بگ بیوٹی فل بل) کے تحت نہ صرف نئی بھرتیاں تیز کی گئی ہیں بلکہ ملک بدری کی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (Iآئی سی ای) کو حالیہ ہفتوں میں 1ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ نئی بھرتیوں میں تمام ملازمتیں امریکی شہریوں کو ملی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق، نئے ڈٹینشن سینٹرز جیسے ”الیگیٹر الکاٹراز“، ”سپیڈوے سلیمر”“، ”کارن ہسکر کلنک“اور ”لوزیانا لاک اپ“کی منصوبہ بندی جاری ہے، جو آئندہ دنوں میں ملک بدری کی رفتار کو مزید تیز کریں گے۔

Trump Administration Deports 2 Million Illegal Immigrants in Just 250 Days, Says DHS Report

Related Articles

Back to top button