امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا غزہ جنگ پلان کا اعلان
President Trump and Israeli PM Netanyahu announce Gaza war plan
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے غزہ جنگ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کیا
واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے غزہ جنگ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ پریس بریفننگ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے 21نکاتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ بندی کے پلان کے بارے میں انہوں نے اہم اسلامک ممالک کے قائدین اور سربراہان کو اعتماد میں لیا ہے اور آج اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ملاقات کے دوران انہوں نے انہیں بھی اس پلان پر اعتماد میں لیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے پلان سے اتفاق کرتے ہیں تاہم حماس کو اسرائیلی زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو 72گھنٹوں میں رہا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حماس ، صدر ٹرمپ کے پلان کو قبول اور تسلیم نہیں کرتے تو اسرائیل ، اپنی جاب کو از خود م،مکمل اور ختم کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں جن ممالک کا ذکر کیا کہ جنہوں نے ان کے امن پلان سے اتفاق کیا، ان میں پاکستان کا ذکر کیا اور پاکستان کے ذکر کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیر اعظم ( میاں شہباز شریف ) اور فیلڈ مارشل ( جنرل سید عاصم منیر ) کا بھی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے غزہ پلان کا خیر مقدم کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پریر کانفرنس میں قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی اور نتن یاہو کی مشترکہ ٹیلی فونک کال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ قطر ، امریکہ کا اہم اتحادی ہے ۔ بنجمن نتن یاہو نے بھی فون کال کی تفصیلات شئیرکی۔
صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم کی مشترکہ پریس بریفننگ کے بعد اب نظریں حماس قیادت پر مرکو ز ہیں کہ وہ غزہ امن پلان کو قبول کرتے ہیں یا مسترد کرتے ہیں !
President Trump and Israeli PM Netanyahu announce Gaza war plan



