بین الاقوامیپاکستان

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے قطر پر حملے پر معافی مانگ لی ، ٹرمپ ،نتن یاہو اور قطری وزیر اعظم کی فون کال

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے خصوصی ریڈ آؤٹ جاری کیا گیا

صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو نے تسلیم کیا کہ حملے سے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا، وائٹ ہاؤس کا ریڈ آؤٹ

نیویارک (محسن ظہیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی کے ساتھ سہ فریقی ٹیلی فونک گفتگو کی۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور قطر کے تعلقات کو برسوں کی غلط فہمیوں اور شکایات کے بعد مثبت سمت میں ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے ایک سہ فریقی میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کیا، جس کے ذریعے رابطے بہتر بنانے، باہمی شکایات دور کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر میں حماس کے اہداف پر اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک قطری فوجی کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کارروائی سے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم آل ثانی نے اسرائیلی یقین دہانی کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے قطر کی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے غزہ میں جنگ کے خاتمے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور باہمی تعلقات میں بہتری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کے تعاون اور امن و سلامتی کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے کی آمادگی کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button