پاکستان

انڈیا، پاکستان جنگ بندی کیسے کروائی، ٹرمپ نے اپنا ”ٹرمپ کارڈ “ ظاہر کر دیا

Trump Reveals His 'Trump Card': Told India & Pakistan U.S. Trade Would Stop Without Immediate Ceasefire

میں نے انڈیا اور پاکستان دونوں کو واضح کر دیا تھا کہ اگر انہوں نے فوری جنگ بند نہ کی تو امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ ہر قسم کی تجارت (ٹریڈ) بند کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک ( محسن ظہیر ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اُس ”ٹرمپ کارڈ “ کا انکشاف کر دیا کہ جس کا استعمال کرکے انہوں نے دنیا کی دو اہم ایٹمی طاقتوں پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کروائی اور توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک ، جنگ بندی کے سمجھوتے پر قائم رہیں گے ۔صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ میں نے انڈیا اور پاکستان دونوں کو واضح کر دیا تھا کہ اگر انہوں نے فوری جنگ بند نہ کی تو امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ ہر قسم کی تجارت (ٹریڈ) بند کر دے گا۔
صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک خطرناک تصادم تھا جس کا خاتمہ ضروری تھا۔ ہم نے نہ صرف ثالثی کی بلکہ دونوں ممالک پر زور دیا کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں تو امریکہ اُن کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائے گا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر انڈیا اور پاکستان لڑائی بند نہ کرتے تو ہم کوئی تجارتی تعلق قائم نہ رکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے تجارت کو کبھی اس طرح امن کے لیے استعمال نہیں کیا جس طرح ہم نے کیا۔صدر نے بھارتی اور پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب قیادت نے دانشمندی اور بصیرت سے فیصلے کیے اور حالات کی سنگینی کو مکمل طور پر سمجھا۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ انڈیا اور پاکستان دونوں کے ساتھ تجارت کریں گے اور تجارت کو روغ دیں گے ۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا میں جنگ رکوانے اور جنگ بندی کا سمجھوتہ کروانے میں وائس پریذیڈنٹ جے دی وینس اور اور سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن بنیان مرصوص : پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت میں بھی کافی حد تک اضافہ کروں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
صدر ڈونڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکانے اداکیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان: بھارت اور پاکستان کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق
یہ بھی پڑھیں : سیلف ڈیپورٹیشن ، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر جاری

Trump Reveals His ‘Trump Card’: Told India & Pakistan U.S. Trade Would Stop Without Immediate Ceasefire

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button