پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں اقوام متحدہ کا 80واں اجلاس، کیا بڑا ہونے جا رہا ہے !

UN General Assembly’s 80th Session: Shehbaz–Trump Meeting on the Cards, Aasim Munir’s US Visit Speculated

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس ایک بڑی سفارتی سرگرمی بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں
فلسطین کے دو ریاستی حل سے لے کر غزہ کی صورتحال تک، اہم عالمی معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں مسئلہ کشمیر اور کثیرالجہتی تعاون پر زور دیا جائے گا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں اہم ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا عندئیہ بھی دیا جا رہا ہے ۔ جنرل اسمبلی جس میں دنیا کے 150سے زائد ممالک کے سربراہان حکومت اور ریاست شریک ہو رہے ہیں، جیسے اہم موقع پر پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کی خبریں بھی زیر گردش ہیں ۔ پاکستان کے سفارتی ذرائع وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات ظاہر کررہے ہیں تاہم فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کررہے ہیں ۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے میاں شہباز شریف کا لندن سے نیویارک 21یا 22ستمبر کو آمد کا امکان ہے ۔ 22ستمبر کو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر فرانس اور سعودی عرب کے زیر اہتمام فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کے سلسلے میں بڑی عالمی کانفرنس بھی ہو گی ۔ 23ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریں گے اور اسی روز وہ عالمی قائدین کے اعزاز میں نیویارک میں استقبالیہ دیں گے جس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف بھی شریک ہوں گے ۔
اقوام متحدہ میں 23ستمبر کو سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہو گا ۔ یہ اجلاس عالمی قائدین کے لیول پر منعقد ہوا تواس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور غزہ کی صورتحال اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان کی مجموعی صورتحال ، مسلہ کشمیر سمیت خطے کی صورتحال ، غزہ جنگ بالخصوص ، سلامتی کونسل کے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے کردار اور کثیر عالمی فریقی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔میاں شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم ، اس سال جنرل اسمبلی سے یہ تیسرا خطاب ہو گا۔
جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، ڈپٹی وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت وفد میں شامل پاکستانی حکام کی عالمی قائدین اور عالمی اداروں کے سربراہان اور قائدین سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گے ۔
گو کہ ہر سال جنرل اسمبلی کا اجلاس ، عالی قائدین کی سرگرمیوں اور خطابات کے حوالے سے ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے تاہم اس سال ہونیوالے اجلاس دنیا کی موجودہ بالخصوص غزہ اور یوکرین جنگ کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس اجلاس میں اہم عالمی امور پر بڑی پیشرفت کے امکانات کو ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

UN General Assembly’s 80th Session: Shehbaz–Trump Meeting on the Cards, Aasim Munir’s US Visit Speculated

Related Articles

Back to top button