جعلی شادیوں اور رشوت ستانی کے الزام میں 11 افراد پر فردِ جرم عائد، گرین کارڈ فراڈ اسکیم بے نقاب
یو ایس سی آئی ایسنے ایک اہم تحقیق میں معاونت فراہم کی جس کے نتیجے میں وفاقی سازشوں، جعلی شادیوں اور رشوت ستانی سے متعلق الزامات پر 11 افراد کے خلاف تین نکاتی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے
فلوریڈ ا ( اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن حکام نے امیگریشن فراڈ بشمول جعلی شادیوں اور رشوت ستانی کے الزام میں گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز سروسز ( یو ایس سی آئی ایس ) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یو ایس سی آئی ایسنے ایک اہم تحقیق میں معاونت فراہم کی جس کے نتیجے میں وفاقی سازشوں، جعلی شادیوں اور رشوت ستانی سے متعلق الزامات پر 11 افراد کے خلاف تین نکاتی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی شہریوں، خصوصاً مسلح افواج کے ارکان، کو بھرتی کرنے کی سازش کی تاکہ وہ چینی شہریوں کے ساتھ جعلی شادیاں کریں۔ اس اسکیم کا مقصد امیگریشن قوانین کو چکمہ دے کر غیر قانونی طور پر قانونی مستقل رہائش (گرین کارڈ) حاصل کرنا تھا۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جعلی شادیاں امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں کی گئیں جن میں جیکسن ویل، نیویارک، کنیکٹیکٹ اور نیواڈا شامل ہیں۔ مبینہ طور پر شادیوں کو حقیقی ظاہر کرنے کے لیے جوڑوں کی تصاویر بنائی گئیں تاکہ انہیں یو ایس سی آئی ایس (USCIS)حکام کے سامنے بطور ثبوت پیش کیا جا سکے اور یہ تاثر دیا جا سکے کہ ازدواجی تعلقات محبت اور وابستگی پر مبنی ہیں۔
فردِ جرم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے درمیان ادائیگی کا ایک باقاعدہ منصوبہ طے تھا، جس کے تحت امریکی شریکِ حیات کو پہلے نقد رقم دی جاتی، دوسری ادائیگی اس وقت کی جاتی جب چینی شہری کو قانونی امیگریشن اسٹیٹس مل جاتا، اور آخری رقم طلاق کے بعد ادا کی جاتی۔ مزید برآں، دو افراد پر اگست 2024 میں جیکسن ویل میں ہونے والی ایک جعلی شادی میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
متعلقہ مقدمات میں امریکی بحریہ کے چار سابق اہلکار اسی اسکیم سے جڑے الزامات میں جرم کا اعتراف کر چکے ہیں، تاہم ان کی سزاو¿ں کا اعلان ابھی باقی ہے۔فردِ جرم میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ تین افراد نے ایک سرکاری عہدیدار کو رشوت دینے کی سازش کی۔ مزید تفصیلات امریکی اٹارنی کے دفتر کی نیوز ریلیز میں فراہم کی گئی ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ فردِ جرم محض ایک باضابطہ الزام ہوتا ہے اور ہر ملزم اس وقت تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے جب تک عدالت میں جرم ثابت نہ ہو جائے۔
اس کیس کی تحقیقات ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز، نیول کرمنل انویسٹی گیٹو سروس، ایف بی آئی اور یو ایس سی آئی ایس نے مشترکہ طور پر کیں، جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی ڈیوڈ میسروبیان اور مائیکل جے کولیکن کریں گے۔
USCIS Assists in Marriage Fraud Conspiracy Investigation Resulting in 11 Indictments
JACKSONVILLE, Fla. — U.S. Citizenship and Immigration Services provided key assistance during the investigation that led to a three-count indictment charging 11 individuals for their alleged roles in federal conspiracies related to marriage fraud and bribery. According to the indictment, the 11 individuals allegedly engaged in a conspiracy to recruit U.S. citizens, preferably members of the armed forces, to enter sham marriages to Chinese nationals who wanted to evade immigration laws and illegally get lawful permanent resident status (a Green Card).
The sham marriages took place around the United States, including in Jacksonville, New York, Connecticut, and Nevada. To create the illusion of a real marriage, the conspirators took photographs of the couples to present to USCIS officials to suggest that the marriages were legitimate and the couples were in loving, committed relationships.
The conspirators had agreed to a payment plan in which the U.S. citizen spouse would receive a cash payment up front for marrying the Chinese national, a second payment when the Chinese national got legal immigration status, and a final payment after the couple divorced. Two of the individuals also are charged with a sham marriage that occurred in Jacksonville in August 2024.
In related cases, four former servicemembers in the U.S. Navy have all pleaded guilty to charges related to the same scheme. Their sentencing hearings are pending.
The indictment also alleges that three of the individuals conspired to bribe a public official. Details are in the U.S. Attorney’s news release. An indictment is merely a formal charge that a defendant has committed one or more violations of federal criminal law, and every defendant is presumed innocent unless, and until, proven guilty.
This case was investigated by Homeland Security Investigations, the Naval Criminal Investigative Service, the FBI, and USCIS. It will be prosecuted by Assistant U.S. Attorneys David Mesrobian and Michael J. Coolican.



