اوورسیز پاکستانیز

پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز کے صاحبزاد ے کی شادی ، پارٹی قائدین سمیت اہم شخصیات شریک

Wedding of PTI New York President Amjad Nawaz’s Son Attended by Party Leaders and Prominent Figures

تقریب میں شریک مہمانوں کی جانب سے امجد نواز کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ فیملی کو ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائیں
شادی کی پر وقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین قاسم سوری ( سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ) ، ڈاکٹر شہباز گل ( سابق معاون خصوصی ) ، سجاد برکی ، جانی بشیر سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین بھی شریک ہوئے

نیویارک ( اردونیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نیویارک کے صدر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت امجد نواز صدیقی کے صاحبزادے عبداللہ کی شادی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی ۔ لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں منعقدہ شادی کی پر وقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین قاسم سوری ( سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ) ، ڈاکٹر شہباز گل ( سابق معاون خصوصی ) ، سجاد برکی ، جانی بشیر سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین بھی شریک ہوئے ۔
امجد نواز کے صاحبزادے کی کی شادی ، ان کے خاندان کی روایات کے مطابق حسب روایت شرعی انداز میں انجام پائی ۔ تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے ہوا جس کے بعد عالمی شہرت یافتہ ثناءو نعت خوان امجد حسین نے بار گاہ رسالت ﷺ میںاپنے مخصوص انداز میں نعت کی شکل میں نذرانہ عقیدت کرکے سماں باند ھ دیا ۔
امجد نواز نے شادی کی تقریب میں شریک مہمانان خصوصی سمیت تمام مہمانوں کا تقریب میں شریک ہو کر عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اور بہو اپنی زندگی کا آغاز کررہے ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک اور برکت نام اور کلام سے کررہے ہیں ۔ دوست احباب سے گذارش ہے کہ وہ بھی بچوں کی ایمان اور سلامتی کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے خصوصی دعا کریں ۔
تقریب میں شریک مہمانوں کی جانب سے امجد نواز کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ فیملی کو ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائیں ۔ میزبان فیملی کی جانب سے تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا اور ان کا ایک بار پھر شکرئیہ ادا کیا گیا ،

Wedding of PTI New York President Amjad Nawaz’s Son Attended by Party Leaders and Prominent Figures

Related Articles

Back to top button