" "
بین الاقوامی

پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

تقریب میں نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز اور بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز نے خصوصی شرکت کی ۔،مریکہ اور پھر پاکستانی پرچم کی پرچم کشائی کی گئی

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میںپاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ،بروکلین پر سویٹنس ریسٹورنٹ (مٹھاس) کے سامنے حسب روایت اس سال بھی یوم آزادی پاکستان پر پاکستانی اور امریکی پرچموں کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے اہتمام میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ (PALS)کے سارجنٹ زاہد محمود اور ڈیٹیکٹو روحیل خالد کے علاوہ سویٹنس ریسٹورنٹ کے اویس بٹ ، فراست چوہدری ، علاو¿ الدین اور عامر عباسی سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ تقریب میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن عدیل رانا، کیپٹن وحید اختر کے علاوہ پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز، کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
تقریب میں نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز اور بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز نے خصوصی شرکت کی ۔ پہلے امریکہ اور پھر پاکستانی پرچم کی پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔تقریب کے موقع پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نیویارک پولیس کا خصوصی فائر ٹرک، پولیس کے پٹرول کرنے والے گھوڑے اور پولیس بائیک بھی خصوصی طور پر موجود تھی جو کہ شرکاءکی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز اور بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کو یوم پاکستان کی مبارکابد دی اور کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔
پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔کیپٹن وحید اختر نے ملک و قوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ آباد اور امریکہ کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے ۔سویٹنس ریسٹورنٹ کی جانب سے حسب روایت شرکاءکےلئے بار بی کیو کا اہتمام کیا گیا تھا ۔شرکاءیوم پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ بار بی کیو سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مٹھاس کے سامنے پاکستانی پرچم کی پرچم کشائی کی روایت عمر بٹ مرحوم نے قائم کی تھی جن کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

PALS, Pakistan flag hoisting, Brooklyn

Related Articles

Back to top button