اوورسیز پاکستانیز

اعجاز فرخ نے لاہور میں” اوورسیز پیپلز ہاوس“ قائم کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سرپرست اعلیٰ کے لاہور میں قیام کے دوران پارٹی کے اہم قائدین سے فون پر رابطے ، امریکہ میں پارٹی کے کردار سے آگاہ کیا

لاہور (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ نے لاہور میں ”اوورسیز پیپلز ہاوس“ قائم کر دیا ہے ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پارٹی کے ساتھی اور قائدین ، پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔ یہ ساتھی دہائیوں سے دن رات ، دیار غیر میں ملک و قوم اور پارٹی کے نام کو بلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں ۔ الفلاح ٹاو¿ن، بیدیاں روڈ لاہور میں قائم ”اوورسیز پیپلزہاوس“ میں اوورسیز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں اور کارکنوں کی خدمات کو پاکستان بھر میں اجاگر کیا جائے گا اور پارٹی قیادت کو ان ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ کیا جائے گا۔
چوہدری اعجاز فرخ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاہور میں ہر قسم کی سرگرمیوں محدود ہیں ۔ جونہی حالات بہتر ہوئے ، وہ لاہور میں پارٹی ساتھیوں کی سرگرمیاں شروع کریں گے
پاکستان میں قیام کے دوران چوہدری اعجاز فرخ نے پارٹی کے اہم قائدین سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ ، سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور وٹو، فرحت اللہ بابر سمیت اہم قائدین سے فون پر تفصیلی بات چیت کی ۔ انہیں امریکہ میں پارٹی اور پارٹی ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ کیااور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے ان سے اہم ہدایات بھی لیں ۔

Chaudhry Ijaz Farrukh, PPP USA

Related Articles

Back to top button