نیویارک میں عاشورہ محرم عقید ت و احترام سے منایا گیا، مئیر کے امیدوار زوہران ممدانی بھی مجلس عزاءمیں شریک
Ashura procession, majlis held in Brooklyn; NY Mayoral hopeful Zohran Mamdani participates
المہدی سنٹر کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر 10محرم کا جلوس نکالا گیا اور الخوئی سنٹر میں مرکزی مجلس عزاءمنعقد ہوئی ، ہزاروں عزادارن کی شرکت
نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ سمیت شہداءکربلا ؑکی شہادت کے سلسلے میں نیویارک میں حسب روایت اس سال بھی یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں جلوس اور مجالس عزاءمنعقد کی گئیں ۔ المہدی سنٹر کے زیر اہتمام نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین پر سالانہ جلوس بسلسلہ یوم عاشور نکالا گیا جس میں عزادان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کی قیادت میں جلوس المہدی سنٹر سے برامد ہوا اور فوسٹر ایونیو تک سے ہوتا ہوا ، واپس المہدی سنٹر کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران فضاءتمام وقت یا حسین کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں علم اٹھا رکھے تھے جبکہ شبیہ تابوت بھی جلوس کا حصہ تھی ۔ جلوس میں نوحہ خوان تمام وقت نوحہ اور مرثیہ خوانی کرتے رہے ۔
نیویارک میں یوم عاشور کے سلسلے میں مرکزی مجلس عزاءامام الخوئی سنٹر کوینز میں منعقد ہوئی جس میں نیویارک اور گرد و نواح کی ریاستوں سے ہزاروں عزاداران شریک ہوئے ۔ مجلس عزاءسے خطاب کے دوران ذاکرین نے واقعہ کربلا ، امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور ان کے با وفا اصحاب کی عظیم قربانی اور فلسفہ شہادت اور حق و سچ پر قائم رہنے سمیت تعلیمات ِ حسینی کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔ مجلس عزاءکے بعد نوحہ خوانی اور ماتم بھی ہوا ۔نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار زاہروان ممدانی نے الخوئی سنٹر میں منعقدہ یوم عاشور کی مجلس عزاءمیں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں سٹی قوانین کی وجہ سے صرف اتوار کو ہی جلوسوں کی اجازت ہوتی ہے ۔ اس لئے جعفرئیہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام اتوار29جون کو نیویارک سٹی میں مرکزی جلوس بسلسلہ یوم عاشور نکالا گیا تھا۔
Ashura procession, majlis held in Brooklyn; NY Mayoral hopeful Zohran Mamdani participates



