ظفر اقبال نیویارکر کا” ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر “کے امیدوار شہریار علی کے اعزاز میں استقبالیہ
Zafar Iqbal Hosts Reception Honoring Sheharyar Ali, Candidate for Nassau County Legislator

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری، سماجی شخصیت ظفر اقبال نیویارکر کی جانب سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار اٹارنی شہریار علی کے اعزاز کے ساتھ ایک خصوصی ”میٹ اینڈ گریٹ“ کا اہتمام
کمیونٹی کو امریکی سیاست میں بھی کسی بھی کمیونٹی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئیے ، انتخابی سیاست میں شہریار علی کی طرح آگے بڑھنے والے ہر امیدوار کی پوری کمیونٹی کو یکجا ہو کر سپورٹ کرنی چاہئیے ، ظفر اقبال
میرے الیکشن لڑنے اور سیاست میں عملی حصہ لینے کی اہم وجہ یہ ہے کہ میں اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کی بہتری چاہتا ہوں ، ہمیں اقدار کا بہت خیال رکھنا ہوگا، شہر یار علی کا خطاب
خواہش ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں پاکستانی امریکن منتخب ایوانوں میں پہنچیں ،شہریار علی اگر کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹیٹ میں منتخب ایوان میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہونگے،چوہدری اکرم
خوش آئند بات یہ ہے کہ شہر یار علی جواں سال اور پڑھے لکھے ہیں، قانون کے شعبے میں اپنے کیرئیر کا آغاز اچھے انداز میں شروع کیا،شہریارکی کامیابی ، کمیونٹی کے لئے حوصلہ افزاءہو گی ،عظیم میاں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن شاہ، ڈاکٹر افضل ملہی ، نصیر رانا، انصر شیخ، قاسم مجید، وقاص احمد اور خلیل بخاری نے شہریار علی کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ شہریار علی کو چل کو کمیونٹی کے پاس نہیں بلکہ کمیونٹی کو چل کر شہریار علی کے پاس جانا چاہئیے اور ان کی ہر ممکن تائید و حمایت کرنی چاہئیے ۔ شرکاءنے کہا کہ کمیونٹی کو شہریار علی کی انتخابی مہم میں ہر ممکن فنڈ نگ کرنی چاہئیے

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری، سماجی شخصیت ، سب رنگ ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو ظفر اقبال نیویارکر کی جانب سے ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے امیدوار اٹارنی شہریار علی کے اعزاز کے ساتھ ایک خصوصی ”میٹ اینڈ گریٹ“ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ناسا کاؤنٹی ایگزایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ، سینئر صحافی عظیم ایم میاں ، ”ساسبا“ تنظیم کے چئیرمین سید محسن شاہ نقوی ، کمیونٹی کی معروف شخصیات ڈاکٹر افضال احمد ملہی ، انصر شیخ ، نصیر رانا، قاسم مجید ، سید خلیل بخاری اور محسن ظہیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
ظفر اقبال کی جانب سے نومبر میں ہونیوالے ناسا کاؤنٹی الیکشن میں ڈسٹرکٹ14سے لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ ویلی سٹریم سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی ، ان کی بھرپور حمایت کرے گی ۔ظفر اقبال نے سینئر صحافی عظیم ایم میاں سمیت تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کو ہر شعبے میں بالخصوص امریکی سیاست میں بھی کسی بھی کمیونٹی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئیے ۔ انتخابی سیاست میں شہریار علی کی طرح آگے بڑھنے والے ہر امیدوار کی پوری کمیونٹی کو یکجا ہو کر سپورٹ کرنی چاہئیے ۔
شہریارعلی نے اپنے خطاب کے دوران ظفر اقبال اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے الیکشن لڑنے اور سیاست میں عملی حصہ لینے کی اہم وجہ یہ ہے کہ میں اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کی بہتری چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اقدار کا بہت خیال رکھنا چاہئیے کہ جن پر ہم یقین رکھتے ہیں ۔ شہر یار علی کا مزید کہنا تھا مجھے نہیں بلکہ ہم سب کو کامیاب بڑھنا ہے اور کامیاب ہونا ہے ۔
چوہدری اکرم رحمانیہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں پاکستانی امریکن منتخب ایوانوں میں پہنچیں ۔ شہریار علی اگر نومبر میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹیٹ میں منتخب ایوان میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی آفیشل بن جائیں گے ۔
سینئر صحافی عظیم ایم میاں کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کینیڈا میں پانچ پاکستانی کینیڈین، حالیہ الیکشن میں کینیڈین پارلیمنٹ میں پہنچ چکے ہیں اور ان میں ایک کابینہ کا حصہ بھی بن چکے ہیں ۔ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کو بھی انتخابی سیاست میں کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ عظیم میاں نے مزید کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ شہر یار علی جواں سال اور پڑھے لکھے ہیں ۔ انہوں نے قانون کے شعبے میں اپنے کیرئیر کا آغاز اچھے انداز میں شروع کیا۔ ناسا کاؤنٹی میں ان کی کامیابی ، کمیونٹی کے لئے خوش آئند اور حوصلہ افزاءہو گی لیکن میں شہر علی کوایک نصیحت ہو گی کہ کامیابی کی صورت میں وہ اپنی کمیونٹی کو بھولیں مت اور ان سے مسلسل رابطے میں رہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن شاہ، ڈاکٹر افضل ملہی ، نصیر رانا، انصر شیخ، قاسم مجید، وقاص احمد اور خلیل بخاری نے شہریار علی کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ شہریار علی کو چل کو کمیونٹی کے پاس نہیں بلکہ کمیونٹی کو چل کر شہریار علی کے پاس جانا چاہئیے اور ان کی ہر ممکن تائید و حمایت کرنی چاہئیے ۔ شرکاءنے کہا کہ کمیونٹی کو شہریار علی کی انتخابی مہم میں ہر ممکن فنڈ نگ کرنی چاہئیے ۔آخر میں شہر یار علی کی کامیابی ک لئے سید خلیل بخاری نے خصوصی دعا کروائی ۔ ظفر اقبال کی جانب سے شرکاءکے اعزاز میں بار بی کیو کا اہتما م کیا گیا اور سب کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔
Zafar Iqbal Hosts Reception Honoring Sheharyar Ali, Candidate for Nassau County Legislator