پاکستانبین الاقوامی

صدر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی میں 9اپریل کو الیکشن کی تاریخ دےدیدی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ مسترد کردی

لاہور (احسن ظہیر) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ،آمنے سامنے آگئے ہیں۔ صدرڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نو (9)اپریل کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروانے کی تاریخ دے دی ہے۔صدر عارف علوی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا۔چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں ، لہٰذا، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر کے اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

صدر علوی نے مزید کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا ۔آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی اور قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں

دوسری جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر ڈاکٹرعارف علوی کی تاریخ کو مسترد کردیا گیا ہے۔ صدر اور الیکشن کمیشن کے آمنے سامنے آنے کے بعد پاکستان میں نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ امکان ہے کہ ا ب یہ معاملہ سپریم میں جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی جانب سے صدر ڈاکٹرعارف علوی کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کو غیر قانونی ، غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز قرار دےدیا گیا ہے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارر نے صدر مملکت کی جانب سے صوبائی انتخابات کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ حالیہ تاریخ میں جائیں تو جب ملک کے آئینی سربراہ نے اپنی پارٹی کے قائد کو خوش کرنے کے لیے اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک غیرآئینی رولنگ دی اور 3 منٹ میں اسمبلی تحلیل کردی۔

سوموار کو عمران خان بالآخر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں عدالت عالیہ میں حاضری پران کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شام گئے عدالتوں کی جانب سے عمران خان کے انتظار پر دبے لفظوں میں تنقید کی جا رہی ہے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی خود کو بادشاہ سمجھ رہے ہیں ۔ انہیں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button