امریکہ کی سیلاب متاثرین کےلئے ایک لاکھ ڈالر امداد
پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں اب تک پانچ سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں
واشنگٹن ڈی سی ( سپیشل رپورٹر سے ) امریکہ کی جانب سے پاکستان کے حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے ایک لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلا ن کیا گیا ہے ۔ یہ امداد 10لاکھ ڈالرز کے اس امدادی پیکج کے علاوہ ہو گی جس کا امریکہ میں پاکستان میںقدرتی آفات کی مد میں کررکھا ہے۔پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں اب تک پانچ سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب کے جنوبی علاقے ، بلوچستان اور سندھ کے زیریںعلاقے شدید متاثر ہیں ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی حمایت میں فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بلنکن نے اس ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ اس فوری امداد کے علاوہ امریکہ نے پہلے ہی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے دس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان مستقبل میں ممکنہ طور پر کسی بھی آنے والے موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔ فوری امداد میں ایک لاکھ ڈالر کے علاوہ، امریکہ نے قدرتی آفات کے خلاف پیش بندی کے ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ایک ملین ڈالر کا اعلان کیا، اور ہم ماحولیات بحران کے مستقبل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Flood in Pakistan, Pak US Relations, US AID, Pakistan, Urdu News