امیگریشن نیوزپاکستان

مسلم امریکن زوہران ممدانی نیویارک سٹی کے امیدوار بننے کےلئے متحرک ،کمیونٹی بھی سرگرم عمل

Muslim American Zohran Mamdani is gaining support from the Pakistani and Muslim American communities for his mayoral candidacy in New York City

نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے مسلم امریکن امیدوار زوہران ممدانی کی حمایت میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات آگے بڑھ رہی ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کررہی ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے مسلم امریکن امیدوار زوہران ممدانی کی حمایت میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات آگے بڑھ رہی ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کررہی ہیں ۔ زوہران ممدانی ، نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے اسمبلی ممبر ہیں اور ڈیویموکریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر نامزدگی حاصل کرنے کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی الیکشن کے میدان میں ہیں ۔
نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے دوسری ٹرم کے لئے الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے تاہم وہ نومبر میں آزادانہ حیثیت میں الیکشن لڑیں گے لہٰذا 24جون کو ہونیوالے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں وہ پارٹی نامزدگی کے لئے امیدوار نہیں ہونگے ۔
ڈیموکریٹ پرائمری میں اسمبلی مین زوہران ممدانی کے علاوہ نیویارک سٹیٹ کے سابق گورنر اینڈریو کومو، سپیکر سٹی کونسل ایڈرئین ایڈمز، نیویارک سٹی پبلک ایڈوکیٹ بریڈ لینڈر اور سابق کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر بھی مئیر کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ ان چاروں امیدواروں میں سے جو بھی کامیاب ہوگا ، وہ نومبر میں ہونے والے مئیر نیویارک سٹی کے جنرل الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کا امیدوار ہوگا۔
زوہران ممدانی جن کا شکار پراگریسو ڈیموکرٹس کے طور پر ہوتا ہے ، ”نیویارک سٹی کو رہنے کے لئے ایک افورڈیبل شہر بنانا“ کے انتخابی سلوگن پر الیکشن لڑرہے ہیں ۔
زوہران کا کہنا ہے کہ وہ کرائیوں میں کمی لانے، عالمی معیار کا عوامی ٹرانزٹ فراہم کرنے اور نیویارک سٹی کوایک ایسا شہر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جہاں خاندانوں کے لیے زندگی گزارنا آسان ہو۔
مسلم ڈیموکریٹ کلب کی جانب سے زوہران ممدانی کی الیکشن میں مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 

Muslim American Zohran Mamdani is gaining support from the Pakistani and Muslim American communities for his mayoral candidacy in New York City

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button