ناممکن کو ممکن بنانے کا وقت آگیا ہے، زوہران ممدانی
چار نومبر کو نیویارکرز ایک ایسے نیویارکر کو مئیر منتخب کریں گے کہ جو کہ صرف اور صرف نیویارکرز کی نمائندگی کرے گا اور نیویارک کو سب کے لئے رہنے کے لئے ایک افورڈیبل شہر بنائے گا، زوہران ممدانی
نیویارک ( اردونیوز) ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برائے مئیر زوہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نا ممکن کو ممکن بنانے کا وقت آگیا ہے اور چار نومبر کو نیویارکرز ایک ایسے نیویارکر کو مئیر منتخب کریں گے کہ جو کہ صرف اور صرف نیویارکرز کی نمائندگی کرے گا اور نیویارک کو سب کے لئے رہنے کے لئے ایک افورڈیبل شہر بنائے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس کے انعقاد میں امریکن پاکستانی پبلک ایڈوکیسی گروپ ( APAG) کے علی رشید سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دیگر اہم تنظیموں کے قائدین پرویز صدیقی ، ڈرم بیٹ نیویارک ، شازیہ وٹو، صاحبزادہ شبیر احمد، ذکریا خان، ارم حنیف اور ان کے ساتھیوں نے کیا ۔
تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کی جانب سے زوہران ممدانی کو مکمل تائید و حمایت کا یقین دلایا گیا اور کہا گیا کہ وہ چار نومبر کو ان کے حق میں ووٹ دیں گے اور پہلے مسلم ، ساو¿تھ ایشین اور ایک امیگرنٹ کو نیویارک سٹی کا مئیر منتخب کرکے تاریخ رقم کریں گے ۔
Zohran Mamdani, NYC , NYC Mayor Elections, Pakistani American Community



