بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیزخبریں

”ایک منصفانہ معاشرے کی تعمیر، مشن جاری رکھیں“اکنا کا تاریخ ساز کنونشن

امریکی ریاست بالٹی مور میں ہونیوالے اکنا کنونشن میںامریکہ بھر سے 23ہزار افراد کی شرکت، امریکہ میںمسلم کمیونٹی کا سب سے بڑا اجتماع بن گیا

بالٹی مور(اردونیوز)امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا ۔ICNA)کا سالانہ کنونشن ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں منعقد ہوا۔ جس میںامریکہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ کنونشن جو کہ امریکہ میں مسلم کمیونٹی کا ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے میں ، مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بمعہ فیملیز نے شرکت کی۔ سوموار کو نماز ظہر کی خصوصی دعا پر اسکا اختتام ہوا۔ کنونشن میں150 سے زائد سیشنز ہوئے جب کہ100 سے زائد علماءکرام نے خطاب کیا۔

شرکاءکاکہنا ہے کہ ایک نئے ولولے ، اور لگن سے دین کے کام کرنے کی جستجو پیداہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی تین نسلوں کو ساتھ لیکر آتے ہیں۔ جو بہت حسین منظر ہوتاہے۔ آسٹریلیا ¾ انگلینڈ ¾ناروے ¾ پاکستان ¾ کئی ممالک سے مسلم لیڈر شپ نے شرکت کی دنیا بھر سے ذعماء اور علماءکرام کی شرکت ¾ دین کے کام میں مشکلات ، ان کا حل اور اسلام کا تیزی سے پھیلنا ، اسلامو فوبیا ¾ معاشی ¾اخلاقی اور اقتصادی میدان میں آگے بڑھنے کے تجربات سے آگہی ملتی ہے۔ اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ انتہائی منظم تنظیم ہے۔ جو ہر سال بڑے اجتماعات منعقد کرتی ہے۔ جس میں ہزاروں افراد فیملیز کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ اس اجتماع موضوعات لیکچر سنتے ہیں۔ یوتھ انتہائی متحرک نظر آتی ہے۔

 

اجتماع کے قرب و جوار میںدعوہ کے لئے نوجوان نان مسلمز کو دین کی دعوت دیتے ہیں۔ اجتماع کی خصوصیت یوتھ کی بہت بڑے پیمانے پر انوالومنٹ تھی۔ اکنا کی سسٹر تنظیمیں اکنا ریلیف ، ہیلپنگ ہینڈ ، وائے اسلام ڈاٹ کام ، اکنا سوشل جسٹس نے سالانہ اجتماع کو خوبصورت بنانے میںاہم کردارادا کیا۔ اکنا ریلیف پورے امریکہ میں فوڈ پینٹریز فوڈ ، ڈرائیوز ، فیملی کونسلنگ ،ریسورس سینٹرز،کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ کرونا کی بیماری کے دوران اکنا ریلیف نے پورے یو ایس میں ہزاروں مقامات پر عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔ اکنا ریلیف کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم یو ایس اے اور سینٹرل امریکہ کے کئی ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ہزاروں بے لوث بزنس مین ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ،طلباءفی سبیل اللہ وائلنٹیرز سروس فراہم کرتے ہیں۔ہیلپنگ ہینڈ یمن ¾ بنگلہ دیش میں میانمار کے مسلمانوں ، شام کے مظلومین ، سر ی لنکا کے مسلمانوں ¾ افغانستان ¾ افریقہ اور کئی ممالک میں خدمات میں پیش پیش ہیں۔ اکنا سوشل جسٹس کا ٹیم مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے یو ایس میں متحرک ہے۔ اکنا سوشل جسٹس کی ٹیم میں وکلاءانسانی حقوق اور نا انصافیوں پر کیئر اور کئی دوسری تنظیموں کے اشتراک سے میدان عمل میں اسلامی لٹریچر،قرآن کے تراجم اور اسلام کی بنیادی کتابیں پہنچانے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ امریکہ کی ہر چھوٹی بڑی مسجد میں انکا لٹریچر موجود ہے۔ جواسلام کی ترویج کے لئے بہت زبردست کام ہے۔

اکنا کےنیٹ ورک کاذکر بہت ضروری ہے ۔ جو مارکیٹیوں ¾ ریلوے اسٹیشنز کے باہر بڑے ہوٹلوں کے باہر ،پارکوں اور اسٹیڈیم کے باہر اپنے اسٹال لگا کر دعوہ کا کام کرتے ہیں۔ جس سے کئی لوگ کلمہ شہادت ادا کرتے ہیں۔ اکنا سسٹرز ونگ پورے امریکہ میں فعال ہے۔ جو درس قرآن ، فیملی کونسلنگ ،اور دعوہ کا کام مردوں کی طرح کرتی ہیں۔ اکنا نوجوانوں کو متحرک رکھنے کے لئے پکنک ، کیمپنگ اور تفریح کے پروگرام ترتیب دیتی ہے جہاں نوجوان اپنے کلاس فیلو نان مسلمز کو لاتے ہیں جو ان بچوں میں رہ کر دین سیکھتے ہیںاور کلمہ شہادت کی فرمائش کرتے ہیں۔

اسلامی سرکل آف نارتھ امریک (اکنا) نے گریپ کی نام سے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو نو مسلم افراد پر کام کرتا ہے۔ نو مسلم ا فراد میں سے کئی کلمہ شہادت کے بعد دین سے بے تعلق رہتے تھے۔ گریپ نے ان افراد کے ساتھ مسلسل رابطے ،اسلام کی بیسک چیزیں اور ضروریات زندگی کے لئے تعاون کو موثربنایا ہے۔ اس اجتماع میں ہر طرف حجابی سسٹرز ،نوجوان بچیاں انتہائی انہاک کے ساتھ قرآن و سنت کی دعوت کے پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔ حجابی بچیاں اپنی نان مسلم دوستوں کو اپنے ساتھ لاتی ہیں تا کہ وہ مسلمانوں کے اخلاق و کردار، تہذیب و تمدن اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ نوجوان لڑکے اور بچیاں اس کنونشن کا خاص حسن ہوتے ہیں۔ والدین کنونشن میں شرکت کے لئے کئی ماہ پیشگی اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروا لیتے ہیں۔

والدین اس کنونشن سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تا کہ بچے دین کے ساتھ جڑے رہیں۔ پر نور ،ماحول دیکھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔ خوبصور ت بازار جہاں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کپڑوں ،جیولری، پرفیومز ،عطر، ڈیکوریشن کی آئٹمز ، کارپٹ ،کرارکری ¾ کتابوں ¾ کھجوروں ، میوہ جات ،شہد کے سٹال ہر طرف نظر آتے ہیں۔

اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں نیویارک کی ٹیم کا ذکر ضرورت ہے۔ جن کی شبانہ روز محنت سے کنونشن کی کامیابی کو موثر بنایا۔ معوذ صدیقی ، اسحاق الپر ،حامد صدیقی ،طارق الرحمان ارشدجمال ،انور گجر ،کئی ہفتوں سے اس کی تیاری اور کامیابی کے لئے مستعد تھے۔ اللہ پاک انہیں اجر عظیم عطاءفرماتے(آمین) ۔

کنونشن کی خوبصورت اور کامیابی مختلف زبانوں میں مختلف موضوعات پر پروگرام کی ترتیب ہے۔ ایک ہی وقت میں کئی کئی پروگرام۔ مختلف کالز میں منعقد ہوتے ہیں۔ مختلف رنگ و نسل کا یہ گلدستہ دیار غیر میں اسکام کی دعوت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کنونشن کے تمام منتظمین کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے کنونشن میں فوڈ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے گیمز ، اور انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کیاگیا تھا۔ بزرگوں کے لئے مساج کی مشینوں کا خصوصی اہتمام تھا۔ کہ اگر تھک محسوس ہو تو ان مشینوں پر تھراپی اور مساج سے تھکن دور کی جا سکتے۔
یہ کنونشن مختلف رنگ و نسل ¾ مختلف زبانوں ،مختلف ممالک کے افراد کے گلدستہ کی شکل میں تھا۔ اللہ پاک تمام منتظمیں کو اجر عظیم عطا فرماتے جنہوں نے رنگ و نسل سے بالا تر انتہائی شاندار پروگرامز تشکیل دیئے۔ جس میں بڑے اسکالرز جن کو ہم یو ٹیوب اور ٹی وی پر سنتے ہیں ان کو اپنے سامنے سننے کا موقع ملا۔ فکر و ادب ا دب و ذوق کے لئے ہر سال کی طرح مشاعرے کا اہتمام تھا۔ جس میں اندروں اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے شرکت کی۔ اس مشاعرے کا اہتمام حسب سابق صدیقی برادران،معوذ صدیقی اور معاذ صدیقی نے کیا۔

اکنا کے نوجوان امیر ڈاکٹر محسن انصاری نے صدارت کی۔ ڈاکٹر محسن انصاری پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ بہت متحرک اور انتہائی جرات مند نوجوان ہیں۔ اس مشاعرے پر لوگ بہت محظوظ ہوئے۔ اکنا کے امیر ڈاکٹر محسن انصاری ، اکنا ریلیف کے سی او پرادر مقصود احمد، اسسٹنٹ سی ای او عبدالرﺅف خان اور ان کے ساتھیوں کی انتھک محنت سے یہ خوبصور ت کنونشن منعقد ہوتا ہے۔

اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ بالٹی مور ،ہارٹ فورڈ کنکٹی کٹ کے علاوہ اگست میں ٹیکساس ¾ ستمبر میں اٹلانٹا ،نومبر میں نیوجرسی ،دسمبر میں شکاگو ،بڑے بڑے کنونشن منعقد کرتی ہے۔ تا کہ ہر ریجن کے افراد تک اللہ کے دین کا پیغام پہنچایا جا سکے۔ یہ مشن نبیوں کی سنت ہے۔ جسے اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ مختلف ذرائع سے مسلمانوں تک پہنچاتی ہے۔ اس کا دعوہ نیت ورک غیر مسلموں میں انتہائی متحرک
ہے۔ کمیونٹی نے امریکی پاکستانی و مسلم امریکنز سے استدعا کی کہ آیئے اکنا کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ اللہ کے دین کا پیغام پہنچانے میں آسانی ہو۔

اکنا کنونشن کی انتظامی کمیٹی انتہائی خوبصور ت ، معیاری ، اسلامی ¾ثقافتی اور تربیتی پروگرام سلسل سے کرانے پر خراج تحسین کی مستحق ہے۔

Related Articles

Back to top button