پاکستانامیگریشن نیوز

مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا مسلم کمیونٹی سے یکجہتی کے لئے رمضان میں روزہ رکھنے کا اعلان

Mayor Eric Adams addresses Muslim American community via Muslim media, ensuring opportunities for growth and progress available to all New Yorkers

مسلم امریکن کمیونٹی سمیت تمام نیویارکرز کے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مواقع کی دستیابی کو یقینی بنارہے ہیں، مئیر ایرک ایڈمز کامسلم کمیونٹی میڈیا سے خطاب

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ وہ اس سال ماہ رمضان کے دوران مسلم امریکن کمیونٹی سے یکجہتی کے لئے ایک دن روزہ رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روز ہ (fasting) پر یقین رکھتے ہیں اور رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے والے رمضان کے مہینے میں روزہ رکھیںگے ۔ مئیر ایڈمز نے یہ بات سٹی ہال میں مسلم امریکن کمیونٹی میڈیا کے ساتھ ایک میڈیا راو¿نڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران کہی ۔ نیویارک سٹی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر کسی مئیر نے مسلم امریکن میڈیا کے ساتھ خصوصی راو¿نڈ ٹیبل کا اہتمام کیا ہو۔

پریس کانفرنس کے دوران مئیر ایڈمز کے ساتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی اینڈ ایتھنک میڈیا ہوزے بے اون، کمشنر کمیونٹی افئیرز ، کمشنر امیگرینٹ افئیرز، کمشنر اوتھ،نیویارک پولیس کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ ، مسلم کمیونٹی لیزون سمیت اعلیٰ حکام اور سٹی انتظامیہ کے اہم ارکان موجود تھے ۔

مئیر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک سٹی میںبسنے والی مسلم امریکن کمیونٹی سے ان کا کوئی نیا نہیں بلکہ دیرینہ اور دہائیوں پر مشتمل تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں موجود اسلامک سنٹرز میں مسلم کمیونٹی کی عبادات کے اوقات کے دوران سٹی اداروں کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بطور مئیر انتظامیہ میں پاکستانی اور مسلم امریکن اہم عہدوں پر فائز ہیں اور خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

مئیر کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ نیویارک سٹی میں بسنے والے تمام نیویارکرز کو آگے بڑھنے اور ترقی کے مساوی مواقع دستیاب ہوں اور کوئی بھی کمیونٹی نظر انداز نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں مئیر کا کہنا تھا کہ ہم نیویارک سٹی میں بڑی تعداد میں روز گار کے مواقع پیدا کررہے ہیں ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اہل اور باصلاحیت لوگ روز گار کے مواقع سے مستفید ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے کہتا ہوں کہ آئین ہمارے ساتھ مل کر روز گار کے اہم مواقع پر تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔ روزگار کے خواہشمند اپنے ’ریزے مے ‘ سٹی کو بھجوائیں اور اس سلسلے میں جاری کی جانیوالی معلومات اور رہنمائی پر نظر رکھیں ۔

Mayor Eric Adams, Muslim Media Roundtable
Mayor Eric Adams, Muslim Media Roundtable

مئیر نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ چیف میڈری کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں مساجد اور اسلامک سنٹرز میں نماز اور عبادات کے اوقات میں کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون اور سروسز فراہم کی جائیں ۔

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے وزٹ کرتے رہیں
Urdu News USA
www.urdunewsus.com

Related Articles

Back to top button