اوورسیز پاکستانیز

عذرا ڈار”PACOLI“ کی پہلی خاتون صدر منتخب ، آئندہ سال عہدہ سنبھالیں گی

عذرا ڈار، نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریامیں کسی بھی اہم و بڑی کمیونٹی تنظیم کی منتخب ہونیوالی پہلی خاتون پریذیڈنٹ ہوں گی

نیویارک (اردونیو ز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ، نیویارک “ (PACOLI) نے عذرا ڈار کو سال 2022-2023کے لئے اپنی آئندہ پریذیڈنٹ منتخب کر لیا ہے ۔ اس انتخاب کا فیصلہ پاکولی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ عذرا ڈار، نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریامیں کسی بھی اہم و بڑی کمیونٹی تنظیم کی منتخب ہونیوالی پہلی خاتون پریذیڈنٹ ہوں گی
پاکولی کے بانی بشیر قمر کے مطابق تنظیم کے موجود صدر عاصم ملک کی ٹرم دسمبر 2021میں ختم ہو گی جس کے بعد آئندہ سال جنوری سے عذرا ڈار ، دو سال کے لئے پاکولی کا عہدہ سنبھال لیں گی ۔ وہ پاکولی کے دیگر عہدیداران اور ٹیم کا انتخاب خود کریں گی ۔ اس سلسلے میں عہدیداروں کو نامزد کریں گی جس کی پاکولی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو منظوری دینا ہو گی


عذرا ڈار کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سرگرم سماجی شخصیات میں ہوتا ہے۔پاکولی کے ڈائریکٹرز کی جانب سے انہیں پریذیڈنٹ الیکٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکولی ، پاکستانی کمیونٹی کی پندرہ سال پرانی تنظیم ہے جس کی بنیاد سال 2006میں رکھی گئی تھی ۔

Azra Dhar, PACOLI

Related Articles

Back to top button