" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستان

زلمے خلیل زاد اور آصف زرداری آمنے سامنے ، سنگین الزامات

آصف زرداری نے زلمے خلیل زاد کو ایجنٹ جبکہ زلمے نے زرداری کو مسٹر ٹین پرسنل کہہ دیا

واشنگٹن (اردو نیوز) سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اور سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری میں ٹھن گئی ہے ۔دونوں آمنے سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائدکئے ہیں۔

آصف علی زرداری کی جانب سے جیو نیوز کے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کو ’ڈبل ایجنٹ‘ کہنے کے ردعمل پر زلمے خلیل زاد نے انہیں مسٹر10 پرسنٹ کہہ ڈالا ہے اور کہا ہے کہ میںڈبل ایجنٹ نہیں ہوں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے آصف علی زرداری کا نام لیے بغیر ان کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کے مسٹر 10 پرسنٹ کو جواب دینا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی ملک یا شخص کیلئے لابی نہیںکرتا اور ناہی میں کسی کا ایجنٹ ہوں۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کے تین مختلف بحرانوں کے بارے میں اپنی مخلصانہ تشویش کا اظہار کیاتھا جواب بدقسمت ایسے شدت اختیار کر رہا ہے ، میں نے تجاویز دی تھیں کہ کیا کیا جاناچاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹویٹ میں دوسری بار آصف علی زرداری کومسٹر 10 پرسنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “مسٹر ٹین پرسنٹ” کو اپنے ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی شہید کی میراث کااحترام کرنا چاہیے، تاکہ ایک ایسی تباہی کو روکا جا سکے جس سے22 کروڑ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

 

زلمے خلیل زادنے کہا یہ 22 کروڑ لوگ ان (آصف علی زرداری) اور ان جیسے دوسرے لوگوں کی طرح کئی ممالک میں پوش گھروںکے مالک نہیں ہیں جہاں وہ بھاگ سکتے ہیں، پاکستانی ایسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماوں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو تقسیم کرنےکے بجائے اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روزایک انٹرویو کے دوران زلمے خلیل زاد سے متعلق سوال کے جواب میںکہا تھا کہ “زلمے خلیل زاد ایک ایجنٹ ہیں جنہیں کچھ لوگوں نےلابی کیلئے رکھا ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button