" "
امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیوجرسی میں پاکستانی امریکن فوزیہ جنجوعہ پہلی پاکستانی و مسلم نژاد خاتون مئیر منتخب

فوزیہ جنجوعہ ، ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ ( نیوجرسی) کی منتخب ہونیوالی پہلی مسلم ، ساؤتھ ایشین اور پاکستانی نژاد امریکن مئیر ہیں

نیوجرسی ( محسن ظہیر) امریکی ریاست نیوجرسی کے ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ میں فوزیہ جنجوعہ مئیر منتخب ہو گئی ہیں۔ فوزیہ جنجوعہ ، ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ ( نیوجرسی) کی منتخب ہونیوالی پہلی مسلم ، ساو¿تھ ایشین اور پاکستانی نژاد امریکن مئیر ہیں ۔ نیوجرسی کی سٹیٹ اسمبلی وومین و امیدوار برائے کانگریس کیرول مرفی نے فوزیہ جنجوعہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ نے پہلی مسلم مئیر ماؤنٹ لارل منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے فوزیہ جنجوعہ کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی کے لئے اپنی پرخلوص تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ کی آبادی 43ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے اوراس ٹاؤن کا شمار نیوجرسی ریاست کے تاریخی اور بہترین ٹاؤن میں ہوتا ہے ۔ فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مئیر منتخب ہونا ،ان کے لئے بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹاؤن شپ کے عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کی ترقی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی ۔

Fauzia Janjua, a Pakistani-American, has made history by becoming the first Muslim and South Asian woman to serve as the mayor of Mount Laurel in New Jersey.

Related Articles

Back to top button