اوورسیز پاکستانیز

”پاکولی“کی تقریب حلف برداری ،گرینڈ عشائیہ کا اہتمام

عذرا ڈار سے ’پاکولی ‘ کی صدارت راؤ عبدالرحمان کو منتقل ، سال 2024-2025کے لئے منتخب ’پاکولی ‘ عہدیداران سے بشیر قمر نے پر وقار تقریب میں حلف لیا،

عذرا ڈار سے ’پاکولی ‘ کی صدارت راؤ عبدالرحمان کو منتقل ، سال 2024-2025کے لئے منتخب ’پاکولی ‘ عہدیداران سے بشیر قمر نے پر وقار تقریب میں حلف لیا، سابق عہدیداران کی خدمات کو خراج تحسین
میریٹ ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب حلف برداری میں ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور سابق سٹیٹ سینیٹر جم گارگرن سمیت اہم شخصیات کی شرکت
سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی اور حال ہی میں پاکستان کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی دہشت گرد حملوں میں شہادت کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

نیویارک ( محسن ظہیر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “ جو کہ ”پاکولی “ کے نام سے جانی جاتی ہے ، کے آئندہ دو سالوں کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ پاکولی کی تقریب حلف برداری میریٹ ہوٹل لانگ آئی لینڈ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عامر اتوزئی ، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ،سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشین امریکن افئیرز عون نقوی ،ڈائریکٹر کمیونٹی افئیرز ٹاؤن آف ہیمپسٹیڈ زاہد سید، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،سابق سٹیٹ سینیٹر جم گارگرنسمیت اہم شخصیات، پاکولی اور کمیونٹی کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ڈاکٹر اعجاز الحسن نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے پڑھے گئے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض عتیق قادری اور مدیحہ مصطفی نے ادا کئے اور شرکاءکو ٹیم پاکولی کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔

تقریب میں سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے حوالے سے اور حال ہی میں پاکستان کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی دہشت گرد حملوں میں شہادت کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

پاکولی جو کہ سترہ سال قبل قائم ہوئی ، کی پر وقار تقریب حلف برداری میں ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے پاکولی کے سبکدوش ہونیوالے اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ ناسا کاو¿نٹی ، آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی دس ریاستوں سے بڑی ہے ۔ اس کاو¿نٹی میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، کنسٹرکشن ، ٹیچنگ سمیت اہم شعبوں میں قابل قدر خدمات ہیں ۔

بروس بلیک کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آئی سی سی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ آئزن ہاور پارک ، لانگ آئی لینڈ مین ہوگا۔بروس بلیک مین نے اپنے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اکرم رحمانیہ ورلڈ کپ میچز کے دوران کاؤنٹی کی جانب سے اہم خدمات انجام دیں گے۔

قونصل جنرل عامر اتو زئی اور یو ایس کانگریس کے امیدوار جیمز گاگرن نے بھی پاکولی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔عامر اتوزئی کا کہنا تھا کہ پاکولی جیسی تنظیموں کی خدمات سے جہاں نیویارک میں بسنے والی کمیونٹی مستفید ہوتی ہے، وہاں پاکولی کی خدمات ، ملک و قوم کے امریکہ میں نام کی سربلندی میں بھی کردار ادا کرتی ہیں ۔

عذرا ڈار جو کہ پاکولی کی پہلی خاتون اور سبکدوش ہونیوالی صدر ہیں، کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکولی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ، میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ ہماری پوری ٹیم پاکولی کو جاتا ہے ۔

تقریب میں پاکولی کے بانی بشیر قمر نے پاکولی کے نو منتخب عہدیداران پریذیڈنٹ راو¿ عبدالرحمان، سینئر وائس پریذیڈنٹ ہمایوں شبیر، وائس پریذیڈنٹس عتیق قادری ، مدیحہ مصطفی اور سلمان شیخ ، جنرل سیکرٹری عاصم ملک ، جوائنٹ سیکرٹری اسفند اکرم ، انفارمیشن سیکرٹری کاشف ادریس اور کمپٹرولر عذرا ڈار سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

پاکولی کے نو منتخب صدر راو¿ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے پاکولی تنظمی اور کمیونٹی کی سطح پر اپنا کردار بہتر سے بہترین طریقہ سے انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔راو¿ عبدالرحمان کے علاوہ پاکولی کے دیگر نئے عہدیداروں نے بھی اپنی ممکن خدمات انجام دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اتریں گے۔

PACOLI, Urdu News USA, Bashir Qamar

تقریب میں پاکولی کے اہم ارکان سلمان شیخ ، عذرا ڈار اورعتیق قادری کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ آخر میں پاکستان سے آئے فنکار شہریار سمیت مقامی فنکار کی جانب سے میوزیکل پرفارمنس دی گئی اور شرکاءکو اپنے فن سے محظوظ کیا۔

PACOLI Oath Taking 2024

Related Articles

Back to top button