سعدیہ تقی کی والدہ کی مکی مسجد نیویارک میں نماز جنازہ ،کمیونٹی ارکان کی بڑی تعدا د میں شرکت
نماز جنازہ کے شرکاءکی جانب سے سعدیہ تقی جن کے چند ماہ قبل والد کے بعد اب والدہ کا انتقال بھی ہو گیا ہے، سے کمیونٹی کا اظہار تعزیت
نماز جنازہ کے شرکاءکی جانب سے سعدیہ تقی جن کے چند ماہ قبل والد کے بعد اب والدہ کا انتقال بھی ہو گیا ہے، سے کمیونٹی کا اظہار تعزیت
نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت سعدیہ تقی کی والدہ جن کا دو روز قبل نیویارک میں انتقال ہو گیا تھا، کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سوگوار خاندان کے قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سعدیہ تقی جن کے چند ماہ قبل والدکا انتقال ہو ا تھا، کی اب والدہ کے انتقال پر کمیونٹی اورارکان اور احباب کی جانب سے ان سے گہرت دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
سعدیہ تقی کی جانب سے نماز جنازہ کے شرکاءاور ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لئے خصوصی خصوصی دعا کریں ۔



