پاکستانبین الاقوامی

امریکہ میں 4پاکستانیوں سمیت 40امیگرنٹس کی امریکی شہریت کے خاتمے کےلئے فیڈر ل کورٹ سے رجوع کر لیا گیا

جن پاکستانی نژاد امریکی شہریت ترک کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، ان میں احمد بہار خٹک، احمد خان ، سید مسعود الحق،سید فرقان علی شامل

امریکہ میں 4پاکستانیوں سمیت 40امیگرنٹس کی امریکی شہریت کے خاتمے کےلئے فیڈر ل کورٹ سے رجوع کر لیا گیا
یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جن پاکستانی نژاد امریکن کی شہریت ترک کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، ان میں احمد بہار خٹک، احمد خان ، سید مسعود الحق،سید فرقان علی شامل ہیں
جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 40 افراد جن کی شہریت کے خاتمے کے لئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ، ان میں 11 کا تعلق میکسیکو، 4 کا چین، 2 کا مصر، 2 کا نائجیریا، 2 کا فلپائن اور 2 کا گیانا سے ہے

نیویارک( محسن ظہیر سے )امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے سنگین جرائم اور امیگریشن فراڈ کے الزامات میں 40 ایسے افراد کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کے لیے مختلف وفاقی عدالتوں میں کارروائی شروع کر دی ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر شہریت حاصل کرتے وقت اہم معلومات چھپائیں یا غلط بیانی سے کام لیا۔یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ درخواستیں 21 اگست سے 2 اکتوبر 2026 کے دوران دائر کی گئیں اور ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ایک ہی مدت کے دوران دائر کی جانے والی ڈینیچرلائزیشن درخواستوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ان 40 افراد میں چار پاکستانی نژاد افراد بھی شامل ہیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق 69 سالہ احمد بہار خٹک کے خلاف ورجینیا کی وفاقی عدالت میں کارروائی کی گئی، جن پر مختلف شناختوں کے استعمال، سابقہ ڈیپورٹیشن کے حکم کو چھپانے اور امیگریشن فوائد حاصل کرنے کے لیے معلومات مخفی رکھنے کا الزام ہے۔ 73 سالہ احمد خان کے خلاف اوہائیو کی وفاقی عدالت میں کارروائی کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پاکستانی بیوی کی جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرکے امریکی شہری سے شادی کی اور اسی بنیاد پر مستقل رہائش اور بعد ازاں امریکی شہریت حاصل کی۔ 66 سالہ سید مسعود الحق کے خلاف فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جن پر مختلف شناخت استعمال کرنے، پناہ کی درخواست میں غلط شناخت دینے اور سابقہ امیگریشن کارروائی چھپانے کا الزام ہے۔ جبکہ 74 سالہ سید فرقان علی کے خلاف ٹیکساس کی وفاقی عدالت میں کارروائی کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلی پاکستانی بیوی سے شادی برقرار ہوتے ہوئے طلاق اور سابقہ بیوی کی موت سے متعلق جعلی معلومات کے ذریعے امریکی شہری سے شادی کی اور امیگریشن و شہریت حاصل کی۔قابل غور امر یہ ہے کہ جن چار پاکستانی نژاد امریکیوں کے نام سامنے آئے ہیں، ان سب کی عمریں کم از کم 66سال یا اس سے زیادہ ہیں اور تمام تر عمر رسیدہ امیگرنٹس ہیں ۔
یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 40 افراد جن کی شہریت کے خاتمے کے لئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ، ان میں 11 کا تعلق میکسیکو، 4 کا چین، 2 کا مصر، 2 کا نائجیریا، 2 کا فلپائن اور 2 کا گیانا سے ہے، جبکہ کیمرون، کولمبیا، کیوبا، بھارت، پیرو، سیرا لیون، وینزویلا، برطانیہ، کمبوڈیا اور ہیٹی سے ایک ایک شخص شامل ہے۔ ان افراد کے خلاف کارروائیاں کیلیفورنیا، ایریزونا، کولوراڈو، واشنگٹن ڈی سی، کنیکٹیکٹ، میری لینڈ، نیویارک، پنسلوانیا، ورجینیا، فلوریڈا، جارجیا، ٹیکساس، اوہائیو، انڈیانا سمیت متعدد وفاقی اضلاع میں دائر کی گئی ہیں۔
امریکی قانون کے تحت کسی شخص کی نیچرلائچطور پر حاصل کی گئی امریکی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے اگر یہ ثابت ہو کہ شہریت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی تھی یا کسی اہم حقیقت کو چھپا کر یا جان بوجھ کر غلط بیانی کرکے حاصل کی گئی تھی۔ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانشے نے اسے جدید تاریخ میں ڈینیچرلائزیشن کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ، قومی سلامتی اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے اس عمل کو جاری رکھے گا۔ تاہم محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ ان مقدمات میں عائد الزامات صرف الزامات ہیں اور ابھی کسی فرد کے خلاف حتمی ذمہ داری یا جرم کا عدالتی تعین نہیں ہوا۔

Justice Department Moves to Strip Citizenship from 40 Criminals in Largest Single-Period Filing Under the Trump Administration

The Department of Justice announced today that it has filed denaturalization actions in multiple U.S. district courts against 40 individuals accused of serious offenses, including acting as an agent for a foreign government, committing voluntary manslaughter, and aggravated sodomy against a special‑needs man. Filed between Aug. 21 and Oct. 2, 2026, these complaints represent the largest volume of complaints submitted in a single period under the Trump administration.

To read in full – Justice Department Moves to Strip Citizenship from 40 Criminals in Largest Single-Period Filing Under the Trump Administration

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے