خبریںاوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

پاکستانی امریکن بزنس شخصیت سیدعلی کرمانی کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ

سید علی کرمانی جو کہ ایس این کے پٹرولیم کے سربراہ بھی ہیں، نے سہیل وڑائچ کو کنکٹی کٹ میں واقع اپنی پٹرولیم کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ بھی کروایا

سید علی کرمانی جو کہ ایس این کے پٹرولیم کے سربراہ بھی ہیں، نے سہیل وڑائچ کو کنکٹی کٹ میں واقع اپنی پٹرولیم کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ بھی کروایا
سہیل وڑائچ اور دیگر رفقاءنے امریکا کی نو اہم ریاستوں میں میں انتہائی مختصر عرصہ میں ، انرجی سیکٹر میںوسیع نیٹ ورک تشکیل دینے پر سید علی کرمانی کی کاوشوں کو سراہا

پاکستانی امریکن بزنس شخصیت سیدعلی کرمانی کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
Syed Ali Kirmani, Suhail Warraich

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی کی معروف صحافتی شخصیت اور سینئر ایڈیٹر روزنامہ جنگ اورجیو ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں واقع ایس این کے پٹرولیم کے سربراہ سید علی کرمانی کی دعوت پر ایس این کے پٹرولیم کے ہیڈ کوارٹر میں وفد کے ہمراہ دورہ کیا، وفد میں سابق وزیراطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض، ممتاز سیاسی رہنما منیر احمد خان اور ممتاز صحافی آصف مصور شامل تھے ۔
ایس این کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیف ایگزیکٹو سید علی کرمانی نے اپنے صاحبزادے سید میسم علی کرمانی اورکمپنی کے سینئر افسران کے ہمراہ سہیل وڑائچ کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سہیل وڑائچ کو ایس این کے پٹرولیم کی ، امریکہ میں انرجی سیکٹر میں کامیابیوں پر خصوصی ڈاکو منٹری دکھائی گئی اور کمپنی حکام کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ سہیل وڑائچ اور دیگر رفقاءنے امریکا کی نو اہم ریاستوں میں میں انتہائی مختصر عرصہ میں ، انرجی سیکٹر میںوسیع نیٹ ورک تشکیل دینے پر سید علی کرمانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا آپ جیسے اوورسیز پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ سید علی کرمانی جیسے اوورسیز پاکستانی ، پاکستان کے روشن چہرے کی عملی تصویر اور رول ماڈل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ انرجی سیکٹر میں سید علی کرمانی کی صلاحیتوں سے پاکستان کو بھی بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Syed Ali Kirmani, Suhail Warraich
پاکستانی امریکن بزنس شخصیت سیدعلی کرمانی کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ

سہیل وڑائچ نے اکیس سالہ نوجوان سید میسم علی کرمانی سے انرجی سیکٹر پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کی گرفت اور کامیابیوں پر ان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آپ جیسے اپنے ملی روایات سے جڑنے اور ماڈرن دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوانوں کی ضرورت ہے ، ایس این کے پٹرولیم کے غیر ملکی امریکن آفیشل نے بھی سہیل وڑائچ و دیگر مہمانوں کیساتھ اپنے دورہ پاکستان کی یادیں دہرائی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں سی ای او ایس این کے پٹرولیم سید علی کرمانی کی رہائش گاہ پر وفد کے اعزاز میں شاندار تواضع کا اہتمام کیا گیا۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button