پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی ممتاز شخصیت،APPACکے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں انتقال کر گئے

طارق خان کو فلوریڈا میں اچانک دل اور سانس میں دشواری محسوس ہوئی، ایمبولنس پہنچی تو میڈیکل حکام نے قرار دیا کہ طارق خان انتقال کر گئے ہیں

پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی ممتاز شخصیت،APPACکے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں انتقال کر گئے
طارق خان کو فلوریڈا میں اچانک دل اور سانس میں دشواری محسوس ہوئی، ایمبولنس پہنچی تو میڈیکل حکام نے قرار دیا کہ طارق خان انتقال کر گئے ہیں

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی ممتاز شخصیت،APPACکے بورڈ ممبر طارق خان فلوریڈا میں انتقال کر گئے ۔بتایا گیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ طارق خان ، فلوریڈا میں تھے جہاں انہوں نے بدھ ،سات اکتوبر کو گالف کھیلی اور والی بال بھی کھیلا، رات کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ۔ بتایا گیا کہ رات کو طبیعت کی خرابی اور سانس میںدشوار ی کی صورتحال کے پیش نظر طارق خان کی اہلیہ نے اے پی پیک کے چئیرمین اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر احمد احمد کو کال کی اور ان سے میڈیکل ایڈوائس مانگی ۔
بتایا گیا ہے کہ نائن الیون کو کال کئے جانے کے بعد ایمبولنس پہنچی اور طارق خان کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس دوران طارق خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ طارق خان کے جسد خاکی کو فلوریڈا سے نیویارک لایا جائے گااور ان کی نماز جنازہ کے بعد انہیں نیویارک میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ طارق خان ، عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔ وہ گالف کے شوقین تھے اور ان کا شمار بہت ہنس مکھ اور ملنسار کمیونٹی ارکان میں ہوتا تھا ۔
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( APPAC) کے تمام بورڈ ممبرز کی جانب سے طارق خان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی طارق خان کے اچانک انتقال کی اطلاع پر سوگوار ہو گئی ہے ۔

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے