نیویارک سٹی میں Knicks چیمپئن شپ پریڈ، لاکھوں شائقین سڑکوں پر نکل آئے
53 سال بعد حاصل ہونے والی چیمپئن شپ کے بعد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں باسکٹ بال شائقین مین ہیٹن کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کا بھرپور استقبال کیا
نیویارک نکس کے شائقین میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی اور بزنس شخصیت راجہ ساجد نے بھی خصوصی شرکت کی اور نیویارک نکس کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی
نیویارک (اردو نیوز)نیویارک سٹی جمعرات کے روز نارنجی اور نیلے رنگ میں اُس وقت رنگ گیا کہ جب این بی اے چیمپئن نیویارک نِکس کی تاریخی کامیابی کے جشن میں شاندار نکس ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ 53 سال بعد حاصل ہونے والی چیمپئن شپ کے بعد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں باسکٹ بال شائقین مین ہیٹن کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔نکس کے شائقین میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی اور بزنس شخصیت راجہ ساجد نے بھی خصوصی شرکت کی اور نیویارک نکس کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ راجہ ساجد کے مطابق نیویارک میں منعقدہ پریڈ ، نیویارک کی تاریخ کی ایک تاریخی اور سب سے بڑی پریڈ تھی اور اس میںشرکت باعث مسرت اور باخوشی رہی ۔
پریڈ کا آغاز بیٹری پارک سے ہوا اور ٹیم کے کھلاڑی کھلی بسوں میں سوار ہو کر مشہور “کینیئن آف ہیروز” کے راستے سٹی ہال تک پہنچے، جہاں نیویارک سٹی کی جانب سے خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شہر بھر میں جشن کا سماں تھا اور شائقین صبح سویرے ہی بہترین جگہ حاصل کرنے کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔
جیلن برونس نے چیمپئن شپ ٹرافی اٹھا کر شائقین کا شکریہ ادا کیا جبکہ کارل انتھونی ٹاو¿نز، مچل رابنسن اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی مداحوں کے نعروں کا جواب دیا۔ نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی پریڈز میں سے ایک ہے۔نیویارک سٹی کی تاریخی کامیابی کے جشن میں سرکاری عمارتوں کو بھی نِکس کے رنگوں، نیلے اور نارنجی، سے روشن کیا گیا۔ سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پورا مین ہیٹن “گو نِکس گو” کے نعروں سے گونجتا رہا۔نِکس نے فائنل سیریز میں سان انتونیو اسپرس کو شکست دے کر 1973 کے بعد پہلی مرتبہ این بی اے چیمپئن شپ اپنے نام کی، جس کے بعد یہ پریڈ نیویارک کے کھیلوں کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شامل ہوگئی۔
NYC celebrates NY Knicks historic NBA win with ticker-tape parade
@rajasajidusa New York Knicks Ticker-Tape Parade New York 2026 #Knicks #KnicksParade
♬ New York Stand Up New York Knicks Anthem – Bolo The Assassin



