پاکستاناوورسیز پاکستانیز

عہد حاضر اور سیرت النبی ﷺ ،شیخ حماد مصطفی المدنی،القادری کے 20جون کو بروکلین، نیویارک میں علمی خطاب کریں گے

شیخ حماد مصطفی المدنی المدنی ،القادری اپنے پہلے امریکہ گیر دورے کے دوران نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ سمیت مختلف ریاستوں میں منعقد ہونے والی خصوصی کانفرنسوں سے خطاب کریں گے

یہ ایک خاندانی نوعیت کا پروگرام ہوگا جس کا مقصد نئی نسل اور مسلم کمیونٹی کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات سے جوڑنا اور جدید دور میں زندگی کے مقاصد کو سمجھنے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے، امام غلام رسول، علامہ اویس منصف، طارق محمود علوی اور حافظ عبدالرؤف

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری ممتاز عالمِ دین اور معروف اسلامی مفکر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نواسے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے بین الاقوامی تعلقات میں نمایاں کامیابی کے ساتھ تعلیم حاصل کی، جبکہ لندن اسکول آف اکنامکس (LSE) سے تاریخِ بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اس وقت ایل ایس ای میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہیں اور امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری پر تحقیق کر رہے ہیں

نیویارک (اردو نیوز)منہاج القرآن امریکہ کے زیرِ اہتمام معروف نوجوان اسلامی اسکالر شیخ حماد مصطفی المدنی،القادری اپنے پہلے امریکہ گیر دورے کے دوران نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ سمیت مختلف ریاستوں میں منعقد ہونے والی خصوصی کانفرنسوں سے خطاب کریں گے۔ ان کانفرنسوں کا مرکزی موضوع ”عہدِ حاضر اور سیرت النبی ﷺ“ رکھا گیا ہے۔شیخ حماد مصطفی القادری 20 جون 2026 کو بروکلین، نیویارک کے جلسہ ریسٹورنٹ میں منعقد ہونے والی خصوصی نشست میں کلیدی خطاب کریں گے، جہاں وہ موجودہ دور کے چیلنجز، معاشرتی مسائل اور جدید زندگی میں سیرتِ طیبہ ﷺ کی عملی رہنمائی پر روشنی ڈالیں گے۔
منہاج القرآن امریکہ کے مطابق اس سلسلے کی نیویارک سے قبل کانفرنس 19 جون کو نیوجرسی میں منعقد ہوگی، جبکہ 21 جون کو کنیکٹی کٹ میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ بعد ازاں 28 جون کو ڈلاس، 4 جولائی کو ہیوسٹن اور 12 جولائی کو سیکرامنٹو میں بھی خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے۔
بروکلین میں ہونے والی تقریب کے منتظمین میں امام غلام رسول، علامہ اویس منصف، طارق محمود علوی اور حافظ عبدالروف شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ ایک خاندانی نوعیت کا پروگرام ہوگا جس کا مقصد نئی نسل اور مسلم کمیونٹی کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات سے جوڑنا اور جدید دور میں زندگی کے مقاصد کو سمجھنے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
شیخ حماد مصطفی المدنی القادری ممتاز عالمِ دین اور معروف اسلامی مفکر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نواسے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے بین الاقوامی تعلقات میں نمایاں کامیابی کے ساتھ تعلیم حاصل کی، جبکہ لندن اسکول آف اکنامکس (LSE) سے تاریخِ بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اس وقت ایل ایس ای میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ہیں اور امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری پر تحقیق کر رہے ہیں۔
دینی علوم کے میدان میں بھی شیخ حماد مصطفی القادری نے کم عمری میں ہی قرآن، حدیث، فقہ اور تصوف کی تعلیم ممتاز اساتذہ اور عالمِ اسلام کے معروف علماءسے حاصل کی۔ حال ہی میں وہ شکاگو میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر چکے ہیں، جہاں ان کے علمی اور فکری خطاب کو حاضرین نے بے حد سراہا۔منتظمین نے نیویارک اور گرد و نواح میں مقیم پاکستانی، مسلم اور اردو بولنے والی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علمی و فکری نشست میں شرکت کرکے سیرتِ نبوی ﷺکی روشنی میں عصرِ حاضر کے تقاضوں کو سمجھنے کا موقع حاصل کریں۔

The Sirah and Modern Times: Shaykh Hammad Mustafa al-Madani al-Qadri to Speak in Brooklyn, New York

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button