پاکستان مشن کے ریٹائرڈ اہلکار عبدالرشید اعوان انتقال کر گئے
عبدالرشید اعوان جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیت عابد رشید اعوان کے والد تھے، پاکستان میں انتقال کر گئے
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیت اور پاکستان مشن کے سابق ریٹائرڈ اہلکار عبدالرشید اعوان انتقال کر گئے ۔ عبدالرشید اعوان جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیت عابد رشید اعوان کے والد تھے، پاکستان میں انتقال کر گئے ۔ وہ پاکستان گئے جہاں علیل ہو گئے اور انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو فیصل آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
عابد رشید اعوان کے زیر اہتمام ان کے والد عبدالرشید اعوان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اتوار ،28جون کو مسجد خضریٰ کوینز، نیویارک میں قرآن ، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتما م کیا گیا ہے ۔ عابد رشید اعوان سے کمیونٹی اور ان کے دوست احباب نے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔
عابد رشید اعوان نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔
Pakistani American Abdul rasheed Awan passes away



