نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس کی ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی قریبی سٹیٹ سینیٹر جیسیکا راموس بھی پرائمری میں آؤٹ
سینیٹر جیسیکا راموس کو ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن میں سٹیٹ اسمبلی وومین جیسیکا گنزالس راجوس نے ہرا دیا ہے
نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس کی ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی قریبی سٹیٹ سینیٹر جیسیکا راموس بھی پرائمری میں آؤٹ
سینیٹر جیسیکا راموس بھی ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن میں ہار گئی ہیں۔ انہیں سٹیٹ اسمبلی وومین جیسیکا گنزالس راجوس نے ہرا دیا ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کا علاقہ جیکسن ہائٹس ، کوینز جو کہ پاکستانی ، انڈین ، بنگلہ دیشی اور نیپالی کمیونٹی کے گڑھ کی وجہ سے نیویارک کا ساؤتھ ایشیا ءبھی کہلاتا ہے ، سے ساؤتھ ایشین کمیونٹی سے قریبی تعلق رکھنے والی سٹیٹ سینیٹر جیسیکا راموس بھی ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن میں ہار گئی ہیں۔ انہیں سٹیٹ اسمبلی وومین جیسیکا گنزالس راجوس نے ہرا دیا ہے ۔
جیسیکا گنزالس جو کہ نیویارک کے سٹیٹ سینیٹ کے ڈسٹرکٹ 13سے سٹیٹ سینیٹر ہیں ، جیکسن ہائٹس کے علاقے میں پلی بڑھیں اور تعلیم بھی مقامی سکولوں سے حاصل کیں ۔ ان کا جیکسن ہائٹس کی سپینش کمیونٹی کے علاوہ امیگرنٹس کمیونٹیز کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔ سینیٹر جیسیکا راموس نے جیکسن ہائٹس میں ٹریفک سمیت مرچنٹس کے مسائل کے حل کے لئے گذشتہ چند مہینوں کے دوران سرگرام کردار ادا کیا ۔ سینیٹر راموس کی جانب سے الیکشن نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے لئے کوینز ، نیویارک کے عوام کی سٹیٹ سینٹ میں نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور کمیونٹی کی خدمت کے اپنے کام کو جاری رکھیں گی ۔
واضح رہے کہ جون میں ہونیوالے پرائمری الیکشن کے بعد نومبر میں جنرل الیکشن ہونگے ۔
Jessica Ramos Loses Primary Election in NYC Upset
نوٹ ؛ اہم اور تاز ہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



