اوورسیز پاکستانیزپاکستان

اپنا کنونشن کی فلیکس پر عمران خان کے چہرے کو چھپانے کی کوشش قابل مذمت ہے ، نویدوڑائچ

گو کہ اپنا کنونشن کی انتظامیہ کی جانب سے غلطی کو مانا گیا ہے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ نہ ذمہ دار فرد کی نشاندہی کرکے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،نوید وڑائچ

اپنا کنونشن کے دوران قومی قائدین کی بڑی فلیکس پر قومی قائدین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چہرے اور شناخت کو چھاپا گیا ، وہ خالصتاً کسی کی گھٹیا سیاسی حرکت کا ثبوت ہے
کنونشن کی انتظامیہ ، پاکستان تحریک انصا ف اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اکثریت کے جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، اس معاملے پر اطمینان بخش کاروائی کرے ، نوید وڑائچ

نیوجرسی ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیوجرسی چیپٹر کے چیف کوارڈی نیٹر نوید وڑائچ کی جانب سے پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی تنظیم ”اپنا “ کے فلوریڈا میں ہونیوالے کنونشن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیرو اور پاکستان کو تین کینسر ہسپتال سمیت عالمی معیار کی نمل یونیورسٹی دینے والے عمران خان کے چہرے کی بے توقیری کی ناکام کوشش کی مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میںنوید وڑائچ کی جانب سے کہا گیا کہ گو کہ اپنا کنونشن کی انتظامیہ کی جانب سے غلطی کو مانا گیا ہے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ نہ صرف غلطی کو ماننا چاہئیے تھا بلکہ ذمہ دار فرد یا افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کی جانیوالی کاروائی سے بھی کمیونٹی کو آگاہ کیا جانا چاہئیے تھا ۔
نوید وڑائچ نے کہا کہ ”اپنا“ پاکستانی امریکن فزیشنز کی بطور پروفیشنل ایک نمائندہ تنظیم ہے جس کے کوئی اغراض و مقاص نہیں لیکن فلوریڈا میں اپنا کنونشن کے دوران قومی قائدین کی بڑی فلیکس پر قومی قائدین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چہرے اور شناخت کو چھاپا گیا ، وہ خالصتاً کسی کی گھٹیا سیاسی حرکت کا ثبوت ہے اور ایسا کام کوئی حکومتی ٹاو¿ٹ اور فارم 47کی حکومت کا چیلا ہی کر سکتا ہے ۔ نوید وڑائچ نے مزید کہا کہ الحمد للہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے وہ عزت اور وقار سے نوازا ہے کہ وہ آج پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیائے اسلام کا مقبول ترین لیڈر ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی شناخت کو دوسروں کی مقبولیت کا وسیلہ اور ذریعہ بنا رکھا ہے ۔ ہمیں اپنے لیڈر اور پاکستان کے قومی ہیرو عمران خان ، اُن کی قیادت پر فخر ہے ۔
نوید وڑایچ نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیںکہ اپنا کنونشن کی انتظامیہ ، پاکستان تحریک انصا ف اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اکثریت کے جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، اس معاملے پرکالی بھیڑوں کے خلاف اطمینان بخش کاروائی کرے گی ۔

Imran Khan Picture , APPNA Convention Florida
”اپنا کنونشن“ فلوریڈا میں لگائی گئی فلیکس کہ جس پر عمران خان کی تصویر میںان کے چہرے کو دکھانے کی بجائے چہرے کی جگہ خالی چھوڑ دی گئی ہے

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button