مسلم سنٹر نیویارک میں نماز جمعہ کے موقع پر گن نکالنے کی کوشش کرنیوالا نمازی گرفتار
ایک نمازہ نے نمازی جیب میں ہاتھ ڈالا اور گن نکالنے کی کوشش کی جسے صف میں ساتھ بیٹھے شخص نے دیکھ لیا اور اس نے اور ساتھ موجود دیگر نمازیوں نے قابومیں لے لیا
پولیس حکام نے جائے وقعہ پر پہنچ کر گن نکالنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گے ۔ اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے فلشنگ ، کوینز میں واقع مسلم سنٹر آف نیویارک میں جمعہ ، تین جولائی کو نماز جمعہ کے اجتماع کے خطبے کے دوران ایک نمازی کو جیب میں ہاتھ ڈال کر مبینہ طور پر گن نکالتے ہوئے مقامی نمازیوں نے قابو میں لے لیا بعد ازاں پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر نمازی کو حراست میں لے لیا۔ مسلم سنٹر کے ایک نمازی جو کہ نماز جمعہ کے موقع پر موجود تھے ، کا کہنا تھا کہ جمعہ کے خطبے کے دوران ایک نمازی جس کی عمر تیس سال کے قریب ہو گی ، نے پہلے اپنی ایک جیب میں ہاتھ ڈالا اور کچھ پیسے نکال کر دیکھے بعد ازاں دوسری جیب میں ہاتھ ڈالا اور گن نکالنے کی کوشش کی جسے صف میں ساتھ بیٹھے شخص نے دیکھ لیا اور اس نے اور ساتھ موجود دیگر نمازیوں نے قابومیں لے لیا اور پولیس کو کال کر دی گئی ۔ یہ بھی رپورٹ کیاجا رہا ہے کہ مسلح شخص کو قابو کرنے میں مسجد میں موجود ایک آف ڈیوٹی پولیس نے کردار ادا کیا۔
پولیس حکام نے جائے وقعہ پر پہنچ کر گن نکالنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گے ۔ اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ ابھی یہ تفصیل معلوم نہیں ہوئی کہ گرفتار کئے جانیوالے شخص کے پاس کون سی گن تھی ، گن واقعہ اصلی تھی یا کوئی نقلی گن تھی اور اس کے مقاصد کیا تھے تاہم یہ معلوم ہوا کہ گرفتار ہونے والا شخص ، مسلم سنٹر کے سنڈے سکول کا سٹوڈنٹ تھا۔
پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے حکا م کی جانب سے کمیونٹی اور اسلامک سنٹر کی انتظامیہ کو احتیاطی اور حفاطتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Today, a masked individual reached into his pocket to pull out what appeared to be a deadly weapon during Friday Prayers at the Muslim Center.
This is horrific under any circumstances, especially when a community is joining in prayer.
We must stand united against Islamophobia. https://t.co/yGdC3XdcKs
— NY AG James (@NewYorkStateAG) July 3, 2026
Worshipper Arrested After Trying to Draw a Gun During Friday Prayers at Muslim Center New York



