نیویارک کے علاقے بروکلین میں جواں سال کشمیری امریکن ارمان عزیز کی اچانک انتقال
ارمان عزیز کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع ٹارگٹ سٹور پر جاب پر جاتے ہوئے اچانک گرا اور اللہ کو پیارا ہو گیا
نیویارک کے علاقے بروکلین میں جواں سال کشمیری امریکن ارمان عزیز کی اچانک انتقال
ارمان عزیز کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع ٹارگٹ سٹور پر جاب پر جاتے ہوئے اچانک گرا اور اللہ کو پیارا ہو گیا
متوفی ارمان عزیز پاکستانی کشمیری امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیت طالب عزیز کے صاحبزادے تھے ۔ متوفی کا ایک بھائی اور ایک بہن ہے ۔ ارمان عزیز مرحوم ، کشمیری امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت امتیاز احمد کے بھتیجے، ظفر اقبال ( پولیس لیزون ) کے کزن اور پولیس آفیسر شاکر عزیز کے کے کزن تھے
کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے طالب عزیز اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ،آمین
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر پاکستانی کشمیری امریکن کمیونٹی کا جواں سال رکن ارمان عزیز اپنی جاب پر جاتے ہوئے اچانک انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات ،17ستمبر کو ارمان عزیز کنگز ہائی وے کے قریب ٹارگٹ سٹور پر اپنی جاب پر جا رہا تھا۔سٹور کی طرف معمول کے مطابق اچانک واک کرتے ہوئے ، اس کا تواز ن اچانک بگھڑا اور فٹ پر گر گیا۔ را پ گیروں کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے کر ایمبولنس کو کال کی گئی جو کہ 23سالہ ارمان عزیز کو قریبی ہسپتال لے گئی جہاں پر بتایا گیا کہ وہ انتقال کر گیا ہے ۔
ارمان عزیز کو اپنی جاب پر جاتے اور فٹ پر واک کرتے ہوئے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا گیا اور اسی فوٹیج میں اس کو اچانک کسی سے ٹکرائے بغیر فٹ پاتھ پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ارمان عزیز ، اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا تاہم موت کی حتمی وجہ میڈیکل ایگزامینر طے کرےگا۔
متوفی ارمان عزیز پاکستانی کشمیری امریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیت طالب عزیز کے صاحبزادے تھے ۔ متوفی کا ایک بھائی اور ایک بہن ہے ۔ ارمان عزیز مرحوم ، کشمیری امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت امتیاز احمد کے بھتیجے، ظفر اقبال ( پولیس لیزون ) کے کزن اور پولیس آفیسر شاکر عزیز کے کے کزن تھے ۔
ارمان عزیز کی نماز جنازہ ، جمعہ ، 18ستمبر کو مکی مسجد بروکلین میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے طالب عزیز اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ،آمین
Young Kashmiri American Arman Aziz Dies Suddenly in Brooklyn
Brooklyn, New York (Urdu News) — Arman Aziz, a young Kashmiri American and son of prominent Pakistani Kashmiri American community figure Talib Aziz, passed away suddenly in Brooklyn.
According to family sources, Arman collapsed while on his way to work at the Target store on Coney Island Avenue and passed away. He is survived by one brother and one sister.
Arman Aziz was the nephew of prominent Kashmiri American community figure Imtiaz Ahmed and cousin of Police Liaison Zafar Iqbal and Police Officer Shakir Aziz.
The Pakistani and Kashmiri American communities have expressed deep sorrow and condolences to Talib Aziz and the bereaved family. Prayers have been offered for the deceased and for strength and patience for the family.



