پاکستانبین الاقوامی

نیویارک پولیس کےبنگلہ دیشی امریکن کیپٹن محمد اسلام کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

بنگلہ دیشی اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی جانب سےڈپٹی انسپکٹر محمد اسلام کو مبارکباد، 18 سالہ پولیس سروس اور کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا گیا

نیویارک پولیس کےبنگلہ دیشی امریکن کیپٹن محمد اسلام کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
بنگلہ دیشی اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی جانب سےڈپٹی انسپکٹر محمد اسلام کو مبارکباد، 18 سالہ پولیس سروس اور کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا گیا

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 62ویں پریسنکٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد ایس اسلام کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ان کی ترقی پر بنگلہ دیشی امریکی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان کی طویل اور شاندار پولیس سروس کا اعتراف قرار دیا ہے۔
محمد اسلام گزشتہ 18 سال سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور دورانِ ملازمت مختلف اہم یونٹس اور پریسنکٹس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے تجربے میں ہاو¿سنگ، پٹرول اور ڈیٹیکٹو بیورو کے علاوہ 78ویں، 68ویں اور 67ویں پریسنکٹ، پیٹرول بورو بروکلین ساو¿تھ اور نارکوٹکس بورو بروکلین ساو¿تھ میں ذمہ داریاں شامل ہیں۔
کمیونٹی رہنماوں کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر محمد اسلام نے جرائم میں کمی، عوامی تحفظ اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط روابط کے لیے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قیادت، عاجزی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا۔

پاکستانی امریکی کمیونٹی کی جانب سے راجہ آزاد گل، امام سید میر حسین شاہ، ڈاکٹر شہباز احمد چشتی اور قاری محمد اعجاز الحسینی، ظفر اقبال ، امام احمد علی سمیت دیگر افراد نے محمد اسلام کو ترقی پر مبارکباد پیش کی اور نیویارک کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا
NYPD Deputy Inspector Mohammed Islam(first left) receives an appreciation certificate at a July 4th celebration organized by Raja Azad Gul. (File Photo)

پاکستانی امریکی کمیونٹی کی جانب سے راجہ آزاد گل، امام سید میر حسین شاہ، ڈاکٹر شہباز احمد چشتی اور قاری محمد اعجاز الحسینی، ظفر اقبال ، امام احمد علی سمیت دیگر افراد نے محمد اسلام کو ترقی پر مبارکباد پیش کی اور نیویارک کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بنگلہ دیشی امریکی کمیونٹی نے بھی محمد اسلام کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی ان کی اپنی محنت کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ اور بچوں کی محبت، تعاون اور قربانیوں کا بھی نتیجہ ہے۔ کمیونٹی نے ڈپٹی انسپکٹر محمد اسلام اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابی کی دعا کی۔

NYPD Captain Mohammed Islam Promoted to Deputy Inspector

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے