پاکستانبین الاقوامی

نانا پاٹیکر کے آخری لمحات، موت سے تین گھنٹے پہلے دوست کو کیا پیغام بھیجا؟

نانا پاٹیکر نے موت سے تقریباً تین گھنٹے پہلے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی

نانا پاٹیکر کے آخری لمحات، موت سے تین گھنٹے پہلے دوست کو کیا پیغام بھیجا؟
نانا پاٹیکر نے موت سے تقریباً تین گھنٹے پہلے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی
دوست تقریباً چار بجے ان کے گھر پہنچا تو نانا پاٹیکر شدید پسینے میں مبتلا تھے اور ان کی حالت تیزی سے بگڑ رہی تھی،صورتحال دیکھتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد طلب کی گئی،تاہم تمام کوششوں کے باوجود نانا پاٹیکر جانبر نہ ہوسکے

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نانا پاٹیکر کی اچانک موت نے مداحوں اور فلمی دنیا کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ اب ان کی زندگی کے آخری لمحات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق75سالہ نانا پاٹیکر نے موت سے تقریباً تین گھنٹے پہلے اپنے ایک دوست کو پیغام بھیجا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی، تاہم رات دیر ہونے کی وجہ سے دوست فوری طور پر یہ پیغام نہیں دیکھ سکا۔
رپورٹس کے مطابق رات تقریباً ڈھائی بجے نانا پاٹیکر نے دوست کو پیغام بھیجا اور بعد میں خود فون بھی کیا۔ دوست تقریباً چار بجے ان کے گھر پہنچا تو نانا پاٹیکر شدید پسینے میں مبتلا تھے اور ان کی حالت تیزی سے بگڑ رہی تھی۔صورتحال دیکھتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد طلب کی گئی۔ ایمرجنسی ٹیم گھر پہنچی اور نانا پاٹیکر کی حالت دیکھتے ہوئے وہیں فوری طبی امداد شروع کر دی۔ بعد میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک سی پی آر سمیت جان بچانے کی بھرپور کوشش کی۔تاہم تمام کوششوں کے باوجود نانا پاٹیکر جانبر نہ ہوسکے اور صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
نانا پاٹیکر کی موت کی خبر سامنے آتے ہی بالی ووڈ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ساتھی اداکاروں، فلم سازوں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنی منفرد اداکاری، طاقتور مکالموں اور حقیقت کے قریب کرداروں کے باعث نانا پاٹیکر بھارتی سینما میں ایک الگ مقام رکھتے تھے، اور ان کی اچانک رخصتی نے فلمی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا کر دیا ہے۔

Nana Patekar’s Final Hours: What Message Did He Send a Friend Three Hours Before His Death?

Nana Patekar reportedly sent a message to a friend about three hours before his death, telling him that he was not feeling well.

The friend arrived at Nana Patekar’s home at around 4 p.m. and found the veteran actor sweating heavily, with his condition rapidly deteriorating. Seeing the situation, immediate medical assistance was called. However, despite all efforts, Nana Patekar could not be saved.

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے