شب انہدام جنت البقیع المہدی سنٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور مشعل بردار جلوس
یا فاطمہ زاہرا ؑڈاٹ آورگ ،جنت البقیع گروپ آف نیویارک ، المہد ی ؑ فاونڈیشن اور جعفریہ یوتھ آف نیو یارک کے انتظامات،سیاہ لباس میں ملبوس سینکڑوں شیعیان علی اور بیسیوں سنیوں،چند مسلم دوست
شرکاءملکر شمعیں جلائیں۔مظاہرین میں مسلم دوست، یہودی و عیسائی بھی شریک ہوئے۔جلوس میں یہودیوں اور عیسائیوں سمیت شامل مظاہرین نے جنت البقیع کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
حسینی قلندری ماتمی دستہ کی نوحہ خوانی،تعمیر جنت البقیع تک بروکلین میں سالانہ جلوس و مظاہرہ ہوگا۔آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، تقی رضوی، سید زین عباس بخاری، راجہ عمار یاسر نمبردار کا اعلان
نیویارک (خصوصی رپورٹ)شب انہدام جنت البقیع سیاہ لباس میں ملبوس سینکڑوں افراد المہدی ؑ سنٹر بروکلین کے سامنے مغربین کی ادائیگی کے بعد جمع ہوئے جو تعمیر جنت البقیع کا مطالبہ کر رہے تھے۔اور انہدام جنت البقیع کو 98 سال گزرنے کے باوجود اجازت نہ ملنے پر افسوس کر رہے تھے۔مظاہرین میں شیعہ و سنی علما و زعما شامل تھے۔اتحاد بین المسلمین بہترین مظاہرہ کیا گیا۔ایم سی کے فرائض سید زین عباس بخاری نے سرانجام دئیے۔
تقی رضوی نے خواتین و حضرات اور بچوں بچیوں کے ساتھ ملکر شمعیں جلائیں۔مظاہرین میں مسلم دوست یہودی و عیسائی بھی شریک ہوئے۔مظاہرے اور جلوس کا اہتمام یا فاطمہ زہراء ؑڈاٹ آرگ ، المہدی ؑ فاو¿نڈیشن ،جنت البقیع گروپ آف نیویارک اور جعفریہ یوتھ آف نیویارک نے کیا تھا۔جلوس میں اتحاد بین المسلمین کا عظیم مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تعمیر جنت البقیع کے مطالبات پر مشتمل پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اکثر شرکاءبشمول خواتین ،بچے اور بچیوں کے سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔ مظاہرہ اور جلوس انتہائی منظم تھا۔سارا وقت پولیس موجود رہی۔
پرمٹ کی درخواست آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے دی تھی جن کی معاونت پولیس آفیسر حیدر شاہ نے کی۔یہ طے پایا یہ مظاہرہ اور جلوس شب انہدام جنت البقیع سالانہ ہو گا۔جلوس کے اختتام پر سید زین عباس بخاری ، راجہ عابد حسین ، راجہ یاسر عباس نمبردار اور حاجی محمد رزاق گجر کی طرف سے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ حسینی قلندری ماتمی دستہ نے نوحہ خوانی کی۔جعفریہ کونسل کے راجہ عابد حسین،چوہدری امانت علی ڈوگا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
تقی رضوی ، مولانا علی ضیغم رضوی، راجہ عمار یاسر، مشتاق کمبوہ رکن انٹرنیشنل امن کمیٹی پاکستان، مسٹر مارک ایپل، کونسل مین کے امیدوارجان ولیمز اور دیگر نے خطاب کیا۔جب مشعل بردار جلوس کونی آئی لینڈ ایونیو پر روانہ ہوا تو بڑا حزین منظر دیکھنے کو ملا۔باوا سید بلال حسین شاہ زیدی،راجہ عابد حسین ، سید زکی رضا حیدر، علی احمد رضوی، حاجی محمد رزاق گجر، پروفیسر ضیغم عباس کاظمی، محمد اقبال ، سید محمد شاہ،ذوالفقار حسین ، امتیاز حسن،مبشر حسن زیدی،زین شاہ آف نیوجرسی ، امتیاز حسن ، خلیفہ رضا حسن،نور رضا حسین،علی رضا حسین،حاجی نذیر چٹھہ،پرویز احسن،شعیب حسن عابدی، جری عابدی، میثم زیدی، قنبر زیدی،محمد حسن رضا،صفدر موسوی، حسن جعفری،نوحہ خوان محمد علی ٹیپواور بیسیویں خواتین ، بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
نوحہ خوانی اور مصائب کے وقت ہر آنکھ اشک بار تھی۔مظاہرین 98 سال قبل رسول اللہ ﷺ اور نسل رسول ؑ کے روضوں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا حضور پاک ﷺنے اپنے صحابی حضرت عثمان ابن مظعون ؓاور اپنے فرزند حضرت ابراہیم ؑکی قبر پر کتبے لگائے اور سائبان تعمیر کئے۔یہ قبروں پر نشان بنانا سنت رسولﷺ ہے۔ یہودی اور عیسائی قبرستانوں میں جوتے اتار کر جاتے ہیں اور بقیع کی زیارت کرنے والوں کو ڈنڈے مارے جاتے ہیں۔اگر قبروں کی تعمیر جائز نہ ہوتی تو ہمیں حضرت آدم ؑ، حضرت نوح ؑ، حضرت ابراہیم ؑ، حضرت اسماعیل ؑو اسحق ؑ، حضرت یعقوب ؑ و یوسف ؑ، حضرت ذکریا ؑ و حضرت یحی ٰ ؑ، حضرت موسی ؑ، حضرت ہود ؑ و صالح ؑ،حضرت سیدناعیسی ؑ و دیگر انبیاءکے قبروں کے نشانات نہ ہوتے۔ سعودیوں نے روضے گرا کر توہین رسالت کی ہے۔
آیت اللہ سندرالوی نے اخبار نویسوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جلوس نہ نکالیں تو یہ لوگ روضہ رسول ﷺ کو بھی گرا دیں۔تقی رضوی نے مزید کہا بین الاقوامی سطح پر جلسے اور جلوس نکل رہے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب ہم بہت جلد روضوں کو دیکھیں گے۔مسٹر مارک اور مسٹر جان ولیمزنے کہا ہم شیعوں کی مظلومیت کے گواہ ہیں اور امریکہ کے ایوانوں میں تحریک چلائیں گے۔مولانا حافظ علی ضیغم رضوی نے کہابقیع کی تعمیر ہمارا آئینی حق ہے جو ہمیں ملنا چاہئے۔سعودی شہزادوں کی قبریں اور روضے بن سکتے تو کائنات کے سرداروں کے روضے کیوں تعمیر نہیں ہو سکتے ؟ شرکا میں آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔جلوس میں یہ بھی طے پایا کہ اگلے سال یوم انہدام جنت البقیع یوناٹیڈ نیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ مین ھیٹن اور بروکلین کے جلوسوں کا پرمٹ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی لیا کریں گے۔صحافیوں کی بھرپور حاضری تھی ۔ مشتاق کمبوہ نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر سندرالوی اور شیعہ برادری کے شانہ بشانہ احتجاج کر کے جنت البقیع کے روضے تعمیر کروائیں گے۔یہ صرف شیعوں ہی کا بلکہ تمام مسلمانوں کا ایشو ہے۔