اوورسیز پاکستانیز

یہ کوئی فلمی نہیں حقیقی ہیرو ہیں

نیویارک کی کال پر اٹلانٹا سے ایک درجن سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کرونا کیخلاف جنگ میں صف اول میں کردا ر ادا کرنے والے ساتھیوں کی مدد کے لئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں کرونا وبائی مرض کا مرکز نیویارک سٹیٹ کی کال پر ایک درجن سے زائد ہیلتھ کئیر پروفیشنلز لبیک کہتے ہوئے نیویارک پہنچ گئے ہیں تاکہ یہاں کرونا کے خلاف جنگ میں ہسپتالوں میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کے ساتھ مل کر ان کے دست و بازو بن سکیں ۔
امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا سے ایک درجن سے زائد ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی نیویارک کےلئے پرواز کی یہ تصویر ساوتھ ویسٹ ائیرلائینز نے سوشل میڈیا کی اپنی سائٹ پران کا شکرئیہ ادا کرنے کے ساتھ ٹویٹ کی اور کہا کہ فرسٹ ریسپانڈرز ، میڈیکل پروفیشنلز ، ہیلتھ کئیر ورکرز سمیت صف اول میں کردار ادا کرنے والے سب افراد کا شکرئیہ ۔
حقیقت میں اٹلانٹا سے نیویارک پہنچنے والے یہ ہیلتھ کئیر پروفیشنلز حقیقی ہیرو ہیں جنہیں نیویارک کے عوام اور حکام نے تہہ دل سے خوش آمدید کہا ہے اور شکرئیہ ادا کیا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے 30مارچ کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپیل کی کہ امریکہ کے ایسے حصے کہ جہاں کرونا بحران شدید نہیں ، وہاں کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نیویارک آکر کر ہسپتالوں میں کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ساتھی پروفیشنلز کی مدد کریں اور انسانیت کے بچانے کا مقدس فریضہ انجام دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک کا بحرانن جب ختم ہوگا تو یہاں کے ہیلتھ کئیر ورکرز favour returnکریں گے ۔

Related Articles

Back to top button