پاکستان

بھارت میں کشمیری رہنما یاسین ملک کو دو بار عمر قید کی سزا

امریکہ میں بسنے والی کشمیری امریکن کمیونٹی نے بھی یاسین ملک کو عمر قید سزا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

نیودہلی (اردو نیوز ) بھارت کی سپیشل کورٹ نے خود ساختہ دہشت گردی کے کیسوں میں کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو دو بار عمر قید کی سزا سنا کر ، کشمیر میں اپنے ظلم کی ایک اور داستاں رقم کر دی ہے ۔یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ مختلف کیسوں میں جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے اور عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں یاسین ملک کو قید کی مزید سزا بھگتنا ہو گی ۔

پاکستان نے یاسین ملک کی سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بھارتی ظلم و جبر کی نئی مثال قرار دیا ہے۔
دوسری جانب یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سراپائے احتجاج بن گئے ہیں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا اور شہریوں کو شدید و سخت پابندیوں کا سامنا ہے ۔
قانونی ماہرین کےمطابق یاسین ملک کو سپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہے ۔
امریکہ میں بسنے والی کشمیری امریکن کمیونٹی نے بھی یاسین ملک کو عمر قید سزا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیری امریکن قائدین کا کہنا ہے کہ آج بھارت نے کشمیر میں ایک اور سیاہ باب رقم کیا ہے ۔ بھارتی ظلم کے خلاف امریکہ میں ہر اہم فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button