پاکستانامیگریشن نیوز

ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو ایک کروڑ 70 لاکھ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کاریکارڈز حاصل کرنے سے روک دیا گیا

یہ مقدمہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے ڈرائیورز کے ریکارڈز کو وفاقی امیگریشن نفاذ کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے معاملے پر ریاستی اور وفاقی حکومت کے درمیان قانونی تنازع سامنے آیا ہے

ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف ورجینیا کی الیگزینڈریا ڈویڑن کی وفاقی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست پر غور کے لیے عدالت کو مزید وقت درکار ہے اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے پر انتظامی طور پر عارضی پابندی عائد کرنا ضروری ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی وفاقی عدالت نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو امیگریشن کارروائیوں کے لیے تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس ریکارڈز حاصل کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ریاست الی نائے سمیت متعدد ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے امریکی ایسوسی ایشن آف موٹر وہیکل ایڈمنسٹریٹرز کو محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری کیے گئے انتظامی حکم نامے کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ریاستوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ حتمی فیصلے تک ریکارڈز کی فراہمی روک دی جائے۔
ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف ورجینیا کی الیگزینڈریا ڈویڑن کی وفاقی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست پر غور کے لیے عدالت کو مزید وقت درکار ہے اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے پر انتظامی طور پر عارضی پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ امریکن ایسوسی ایشن آف موٹر وہیکل ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کی مدت کو آئندہ تاریخ تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ ڈی ایچ ایس کو مزید اطلاع تک ان ریکارڈز میں سے کوئی بھی دستاویز حاصل نہیں کرنی ہوگی۔
عدالت نے یہ انتظامی پابندی اپنے عدالتی اختیارات اور آل رِٹس ایکٹ کے تحت عائد کی ہے۔ یہ پابندی فی الحال عارضی نوعیت کی ہے اور عدالت کی جانب سے ریاستوں کی اصل درخواست، یعنی انتظامی حکم نامے کو منسوخ کرنے کی درخواست، پر مزید غور کے بعد آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ مقدمہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے ڈرائیورز کے ریکارڈز کو وفاقی امیگریشن نفاذ کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے معاملے پر ریاستی اور وفاقی حکومت کے درمیان قانونی تنازع سامنے آیا ہے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے