اوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر جاوید رشید کی صاحبزادی کرن جاوید کی سمیع الاسلام سے شادی

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر جاوید رشیداور ڈاکٹر شازیہ جاوید کی صاحبزادی کرن جاوید کی شادی شمس العارفین اور مسز شہناز بیگم کے صاحزادے سمیع الاسلام سے انجام پائی

تقریب میں دولہا اور دولہن کے اہل خانہ کے قریبی عزیز و اقارب سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، ڈاکٹر جاوید رشیداور ڈاکٹر شازیہ جاوید کو صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”اپنا “ (APPNA) نیویارک کے پریذیڈنٹ الیکٹ ڈاکٹر جاوید رشیداور ڈاکٹر شازیہ جاوید کی صاحبزادی کرن جاوید کی شادی شمس العارفین اور مسز شہناز بیگم کے صاحزادے سمیع الاسلام سے انجام پائی۔ نیویارک میں منعقدہ شادی کی پر وقار تقریب میں دولہا اور دولہن کے اہل خانہ کے قریبی عزیز و اقارب سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر جاوید رشیداور ڈاکٹر شازیہ جاوید کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی اور دولہا اور دولہن کے لئے اپنی پرخلوص اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر جاوید رشیداور ڈاکٹر شازیہ جاوید کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئی اور عزت افزائی فرمائی۔تقریب میں مہمانوں کی تواضع کھانوں کی وسیع اقسام سے کی گئی اور آخر میں میزبانان کی جانب سے ان کا ایک بار پھر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

Dr. Javaid Rashid’s Daughter Kiran Javaid Weds Sami-ul-Islam in New York

By Urdu News USA


New York: The wedding ceremony of Kiran Javaid, daughter of prominent Pakistani American community leader and APPNA New York President-Elect Dr. Javaid Rashid and Dr. Shazia Javaid, was held with grace and warmth in New York. Kiran Javaid married Sami-ul-Islam, son of Shamas-ul-Arfeen and Mrs. Shehnaz Begum.

The elegant ceremony was attended by close relatives of both families along with a large number of notable figures and members of the Pakistani American community. Guests extended heartfelt congratulations to Dr. Javaid Rashid and Dr. Shazia Javaid on their daughter’s wedding and offered sincere prayers and best wishes for the newlywed couple.

The hosts thanked all guests for their presence and support. Attendees were treated to a wide variety of cuisine, and the event concluded with expressions of gratitude from the families for making the occasion memorable.

Related Articles

Back to top button