پاکستان ڈے پریڈ نیویارک 2026کی تیاریوں کا ایک سال قبل آغاز
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی میں 20نئے ٹرسٹیز شامل کرنے کا فیصلہ،دسمبر میں یوم قائد اعظم منایا جائیگا،پریڈ کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس
پاکستان ڈے پریڈ نیویارک 2026کی تیاریوں کا ایک سال قبل آغاز کردیا گیا
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی میں 20نئے ٹرسٹیز شامل کرنے کا فیصلہ،دسمبر میں یوم قائد اعظم منایا جائیگا،پریڈ کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس
نیویارک (اردو نیوز) پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کی تیاریاں ایک سال قبل شروع کردی گئیں، پریڈ کمیٹی میں 20نئے ٹرسٹیز شامل کرنے کا فیصلہ، نیویارک میں دسمبر میں یوم قائد اعظم منانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس جس مین صدر قاسم مجید، چیئرمین احمد خان، سیکرٹری جنرل ہارون رامے، کنوینئیر وسیم سید اور بورڈ ممبر عاطف خان نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیویارک سٹی میں سال 2026 میں پاکستان کے یوم آزادی پر 23اگست 2026کو پریڈ ہو گی۔ پریڈ کمیٹی نے نیویارک ، بروکلین، لانگ آئی لینڈ ، نیوجرسی کی پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کو کہ میلے اور پریڈ کرواتے ہیں سے اپیل کی ہے کہ 23اگست 2026کو کوئی میلہ اور پریڈ نہ رکھا جائے تاکہ پاکستان کے یوم آزادی پر نیویارک سٹی میں پاکستانی کمیونٹی کا فلیگ شپ ایونٹ پاکستان ڈے پریڈ کامیاب ہو۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ دسمبر میں یوم قائد اعظم میاں جائیگا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت ، خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تمام تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ 23اگست 2026کو کوئی میلہ یا پریڈ نہ رکھیں کیونکہ نیویارک سٹی میں 23اگست کا دن پاکستان ڈے پریڈ کے لئے مختص ہے اور اس میں پریڈ کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی ۔



