اوورسیز پاکستانیز

اقوام متحدہ میں عالمی بازار، پاکستان کے دو سٹالز،عالمی سفاترکاروں کی بیگمات کی خریداری ، دیسی کھانے چھا گئے

بازار سے حاصل ہونیوالی آمدن دنیا بھر میں تنازعات کے شکار متاثرین اور ویمن گلڈ کے منصوبوں کے تحت مستحق بچوں اور خواتین کی مددکےلئے وقف کی گئی

Dr Maleeha Lodhi with Pakistani Chefs at UN International Bazar
پاکستانی سٹالز پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی ، پاکستان شیف کے ساتھ کھڑی ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اس سال بھی سالانہ عالمی بازار لگایا گیا ۔یو این ویمن گلڈ کے زیر انتظام لگائے جانیوالے اس بازار میں دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ پاکستان نے ایک نہیں بلکہ دو سٹالز لگائے ۔چائنیز مشن کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ کا سٹال لگایا گیا ۔
پاکستان کی جانب سے ایک سٹال پر بریانی ، سیخ کباب ، سموسے سمیت پاکستانی کھانے لگائے گئے جو کہ ہاتھوں ہاتھ بک گئے جبکہ دوسرے سٹال پر پاکستانی ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات فروخت کے لئے رکھی گئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اہلیہ کیٹا رینا پنٹو جو کہ انٹر نیشنل بازار کی پیٹرن بھی تھیں ، نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا جہاں ان کا پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے استقبال کیا ۔
کیٹا رینو پنٹو نے سٹال سے ایک شال اور سالٹ لیمپ خریدا اور پاکستانی مصنوعات کی تعریف کی ،
اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ یو این بازار جیسے پروگرام پبلک ڈپلومیسی کا بہترین موقع ہوتے ہیں
پاکستان اور انڈیا جو کہ برصغیر میں ہمسائیہ ہیں ، کے انٹر نیشنل بازار میں سٹالز بھی ساتھ ساتھ تھے جہاں تقریبا ً ملتے جلتے مرچ مصالحہ دار کھانے خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے انٹر نیشنل بازار سے حاصل ہونیوالی آمدن دنیا بھر میں تنازعات کے شکار متاثرین اور ویمن گلڈ کے منصوبوں کے تحت مستحق بچوں اور خواتین کی مددکےلئے وقف کی گئی۔

 

 

Related Articles

Back to top button